آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورU سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B Or U Ki jori

B اورUکی جوڑی کا مزاج
آج ہم بات کریں گے ان لوگوں کی جن کا نامBسے شروع ہوتا ہے۔یہ لوگ زیادہ ترحوصلہ مند ہوتے ہیں۔ایسے افراد بیکار بیٹھنے کی بجائے محنت کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں اور جو کام بھی کرتے ہیں ان میں ان کی محنت اور لگن دکھائی دیتی ہے۔Bنام کی لڑکیاں محنت کے معاملے میں تھوڑی سی پیچھے رہ جاتی ہیں اس کی وجہ ان کی کاموں میں عدم دلچسپی ہے۔B نام کے لوگ جو کاروبار بھی کرتے ہیں اس میں کامیاب ہوتے ہیں لیکن یہ ان کی محنت پر Dependکرتا ہے۔کیونکہ ان میں سے بعض ا یسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی ذات سے منسوب ذمہ داریوں کو لیکر غیر سنجیدہ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ترقی کے میدان میں تھوڑا پیچھے رہ جاتے ہیں۔ گھریلو معاملات میں B نام کے لڑکے اور لڑکیاں دونوں بہت جذباتی ہوتے ہیں۔ ان کو اپنے قریبی رشتوں سے بہت محبت ہوتی ہے اور یہ اپنے رشتوں کو مخلص ہوکر نبھاتے ہیں۔ Bنام کے لڑکے اور لڑکیاں دونوں زیادہ تر عقل مند اور با شعور ہوتے ہیں لیکن Bنام کی بعض لڑکیوں میں تھوڑاحسد کا مادہ بھی پایا جاتا ہے جس کی وجہ اکثر یہ اپنوں کی ہی تنقید کا شکار ہو جاتی ہیں۔محبت کے معاملے میں یہ تھوڑا پیچھے رہ جاتے ہیں لیکن جس سے بھی رشتہ قائم کرتے ہیں اسے پوری ایمانداری سے نبھاتے ہیں۔ یہ زیادہ ترہر کام کو سوچنے سمجھنے کے بعدکرتے ہیں۔ جبکہ B نام کی بعض لڑکیاں اپنے ذاتی معاملے میں جذبات سے کام لیتی ہیں اور جذبات میں آکرسوچے سمجھے بغیر ہی فیصلہ کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو اپنے ہی فیصلوں کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر ہم U نام کے لوگوں کی بات کریں تو وہ زیادہ تر نرم مزاج اور ملنسار ہوتے ہیں یعنی وہ لوگوں سے ملنا جلنا بہت پسند کرتے ہیں اور دوسروں میں جلد گھل مل جاتے ہیں۔ یہ بہت نیک دل کے مالک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں اور یہ ان پر اللہ کی خاص نعمت ہے۔
یہ لوگ زیادہ ترضدی ہوتے ہیں اور جھوٹ کو بالکل بھی برداشت نہیں کرتے انہیں جھوٹ بولنے والے لوگوں سے سخت نفرت ہوتی ہے۔ محبت کے معاملے میں یہ بہت مخلص اور وفادار ہوتے ہیں اور جس سے محبت کرتے ہیں اس کو پھر ہر حال میں نبھاتے ہیں۔اگر ہمUنام کی لڑکیوں کی بات کریں تو یہ زیادہ تر پرکشش ہوتی ہیں۔ان کو دوست بنا نااچھا لگتا ہے لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گی ہیں جن کو زیادہ دوستی کرنا پسند نہیں ہوتا۔ جبکہ Uنام کے لڑکے پیار کے معاملے میں جذباتی ہوتے ہیں۔ اگر ہم کامیابی کی بات کریں تو U نام کے زیادہ تر لڑکے اور لڑکیاں دونوں کامیاب زندگی گزارتے ہیں لیکن انہیں اس کامیاب زندگی کو حاصل کرنے کے لیے شروع میں بہت زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔یہ لوگ دھو کے اور منافقت کو پسند نہیں کرتے اور دوغلے لوگوں سے دور رہتے ہیں۔ U نام کے بعض لوگوں میں خود پسندی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے اوران کو اپنی تعریف سننا بہت زیادہ پسند ہوتا ہے۔یہ اپنی تمام ذمہ داریوں کو نبھانا بہت اچھے سے جانتے ہیں۔ ان لوگوں کی عادات بہت اچھی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان سے جلدی دوستی کر لیتے ہیں۔ یہ دوستی کے معاملے میں بہت وفادار اور مخلص ہوتے ہیں۔Uنام کے لوگوں میں ایک منفی پہلو یہ پایا جاتا ہے کہ یہ دوسروں سے سنی ہوئی باتوں پر یقین کر لیتے ہیں جس کی وجہ سے جلد بازی میں آکر اکثر غلط فیصلے کر جاتے ہیں جو ان کیلئے نقصان کی وجہ بنتے ہیں۔
اگر ہم B اور U کی جوڑی کے بارے میں بات کریں تو B نام کے شوہر اور U نام کی بیویاں ہوں تو ان کی ازدواجی زندگی بہت پرسکون ہوتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ اپنی لائف میں ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے ہیں۔ یہ دونوں اپنے اچھے برے حالات میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ اپنی ذمہ داریوں کے متعلق بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں۔اگرB نام کی بیویاں اورUنام کے شوہر ہوں تو یہ اپنی ازدواجی زندگی میں بہت سی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں لیکن صبر کا دامن نہیں چھوڑتے۔چونکہ یہ دونوں خوش مزاج اور نرم دل کے ہوتے ہیں اسی لئے ان دونوں کی ازدواجی زندگی بھی خوشحال گزرتی ہے۔ اگر انہیں تنگدستی کا سامنا کرناپڑے تو یہ ہمت نہیں ہار تے ا ورمل کر اس کا سامنا کرتے ہیں۔یہ دونوں آپس میں بہت مخلص ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کو سمجھ کر اور ایک دوسرے سے مشورہ لے کر زندگی میں آگے بڑھتے ہیں۔لیکن اگر ان دونوں پر حکمرانی کا عنصر غالب آجائے تو یہ ایکدوسرے کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی کوشش ان کی زندگی کو تباہ کرنے کی وجہ بن سکتی ہے۔مختصر اًہم یہ کہہ سکتے ہیں کہB اور Uکی جوڑی ایک زبردست جوڑی ہے کیونکہ ان کی بہت سی خصوصیات ایک دوسرے سے ملتی ہے اوران کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں جس سے ان کے درمیان رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔لہٰذا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ B اورU کی جوڑی ایک Perfect جوڑی ہے۔

Ism E Azam

B اورUکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Uدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِط،یَا غَفُورُ872مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔یہ تھا B اورUنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟