آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورT سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

Mizaj

B اورTکی جوڑی کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام Bسے شروع ہوتا ہے خدانے ان کو تخلیقی ذہن سے نوازا ہوتا ہے۔یہ اپنے مسائل کا نہایت دانشمندی سے حل ڈھونڈتے ہیں اوراپنی اسی خوبی کی بنا پر ناکام نہیں ہوتے لیکن یہ کہنا بھی مناسب نہیں ہو گا کہ اس خوبی سے تمامBنام کے لوگ فائدہ اٹھاتے ہیں کیونکہ بعض Bنام کے افراد یہ خصوصیت ہونے کے باوجود بھی اس کا استعمال کرنا نہیں جانتے کیونکہ بعض اوقات انسان میں ایسی صلاحیتیں ہوتی ہیں جن کا انہیں خود پتا نہیں ہوتا تو یہی وجہ ہے کہ یہ اکثر اپنے مسائل کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر اپنی شخصیت کو سنوار کر رکھنا پسند کرتے ہیں اور کافی حد تک Attractive بھی ہوتے ہیں۔Bنام کے لوگوں کوبنانے سنوارنے میں خاص لگاؤ ہوتا ہے لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو سادگی سے زندگی بسر کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ان کا دوسروں کے ساتھ برتاؤ قابل تعریف ہوتا ہے اور سب کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آتے ہیں۔اپنی اس خوبی کی بنا پر یہ کافی عزت پاتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جوMoodمیں رہتے ہیں اس وجہ سے لوگ ان کو تنقید کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ان میں سے بعض تھوڑے خود غرض بھی دیکھے گئے جو ہمیشہ اپنا فائدہ تلاش کرتے ہیں اور بعض Bنام کے لوگ آتشی مزاج کے بھی ہوتے ہیں اس لئے جب یہ غصے میں آجائیں تو بہت پریشانیاں کھڑی کر سکتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں ایسے لوگوں کی جن کے نامTسے شروع ہوتے ہیں تو یہ فطری طور پر امن پسند ہوتے ہیں اور اللہ نے ان کو بھی تخلیقی سوچ سے نوازا ہوتا ہے۔ان کی تخلیقی سوچ کا معیار اتنا بہتر ہوتا ہے کہ یہ اس کا اپنی زندگی میں بہترین طریقے سے استعمال کرنا جانتے ہیں جس کی وجہ سے ایک Authenticزندگی بسر کرتے ہیں۔ مالی لحاظ سے یہ زیادہ تر بہتر ہوتے ہیں لیکن جو زیادہ امیر نہیں ہوتے و ہ بھی اپنی زندگی کو بہترین طریقے سے Manageکر لیتے ہیں۔
یہ مزاج کے لحاظ سے پر امن ہوتے ہیں اور اگر ان سے کوئی سختی سے پیش آئے تو حوصلے سے برداشت کر لیتے ہیں۔لیکن میں سے بعض ایسے بھی ہیں جو موقع محل دیکھ کر وار کر لیتے ہیں۔یہ اپنی Personalityکو Updateرکھتے ہیں اورصفائی پسند ہوتے ہیں مگر ان میں سے بعض اس طرف خاص توجہ نہیں دیتے۔یہ لوگ دوسروں کی مدد کرنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں اور ہر مشکل وقت میں اپنوں کا ساتھ دیتے ہیں لیکن بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو چھوٹی چھوٹی بات پر دوسروں ے بد گمان ہو جاتے ہیں اور پھر ان سے پرہیز کرتے ہیں، چاہے وہ جتنی بھی مشکل میں کیوں نہ ہو ں انہیں فرق نہیں پڑتا اور یہی بات ان کو اپنوں سے اکثر دور کر دیتی ہے۔
اگر ہم BاورTکی جوڑی کی بات کریں توBنام کے شوہرزیادہ تر خوبصورت خیال کے مالک ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کو لے کر اچھی سوچ رکھتے ہیں۔یہ اپنے پارٹنر کے ساتھ گھومنے پھرنے اورEnjoyکرنے کے بہت شوقین ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بیویاں ان سے خوش رہتی ہیں۔لیکن بعض Bنام کے شوہر بیوی کو دبا کر رکھانا پسند کرتے ہیں۔اگرTنام کی بیویاں ہوں تو یہ بھی بہت Caringہوتی ہیں اور ہر لحاظ شوہر کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی ہیں لیکن ان میں سے بعض تھوڑی چالاک بھی ہوتی ہیں جو اپنے شوہر پر حکمرانی کرتے دیکھی گئی ہیں۔اگر Tنام کے شوہر ہوں تو وہ ہر کام کولے کر بیوی کے ساتھ مشاورت کرنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو اپنے گھریلو معاملات میں بیوی کی مداخلت اچھی نہیں لگتی اور وہ گھر میں اپنی حکمرانی قائم رکھتے ہیں۔اسی طرح اگرBنام کی بیویاں ہوں تویہ اپنے شراکت دار کے ساتھ بہت لاڈ اورپیار سے پیش آتی ہیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ زندگی میں صرف محبت ہی محبت ہواور یہ اپنے ہمسفر سے کھل کر جذبات کا اظہار کرتی ہیں۔یہ زیادہ تر اپنے شوہر کو اہمیت دیتی ہیں اور اس کے ماتحت زندگی بسر کرنا پسند کرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنے شوہر پر رعب اور دبدبا قائم رکھنے کی خوہش مند ہوتی ہیں لیکن یہ بات بعض مردوں کی طبیعت کے خلاف ہوتی ہے جس کی وجہ سے ایسی خواتین کو اپنی زندگی میں سنجیدہ مسائل کا سانا کرنا پڑتا ہے۔

B اورTکی جوڑی کی لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Tدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِط،یَااولُ272مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورTنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟