آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورR سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B Or R Ka Mizaj

B اورRکی جوڑی کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام R سے شروع ہوتا ہے ان پر اللہ پاک کی خاص عنایات ہیں۔ یہ انتہائی عقلمند، سمجھ دار اور باشعور ہوتے ہیں لیکن اپنی عقل اور شعور کا استعمال ہر Rنام کے ا فرادنہیں کر پاتے۔R نام کے زیادہ تر لوگ ہر کسی سے حسن اخلاق سے پیش آتے ہیں۔یہ اپنے گھر اور اپنی فیملی کو لے کے بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔ اس معاملے میں R نام کی خواتین بہت Consciousہوتی ہیں۔ان میں سے زیادہ تر خواتین بہت اچھی House Wife ثابت ہوتی ہیں کیونکہ ان کی توجہ اپنے بناؤ سنگھار کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کی طرف زیادہ ہوتی ہے اور یہ خود سے زیادہ اپنے گھر کو بنانے اور سجا نے کا شوق رکھتی ہیں۔R نام کے لوگ بہت Creativeہوتے ہیں اس لیے اپنے اس Talentکو نت نئے کارنامے سر انجام دینے میں استعمال کرتے ہیں۔ان میں سے زیادہ تر لوگ دوسروں کے خیر خواہ ہوتے ہیں اور یہ دوسروں کی مدد کرنے میں بہت خوشی محسوس کرتے ہیں۔R نام کے زیادہ تر لوگوں کی Natureمیں ایک یہ چیز بھی شامل ہوتی ہے کہ یہ شان و شوکت والی زندگی جینا پسند کرتے ہیں جب کہ ان میں سے بعض ایسے لوگ بھی دیکھے گئے ہیں جو سادگی پسند ہوتے ہیں اور ان کے رہن سہن اور کھانے پینے میں کوئی خاص Choiceیا نخرہ نہیں ہوتا۔R نام کے زیادہ تر لوگ خوبصورتی کے گرویدہ ہوتے ہیں اس لیے خوبصورتی کی طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں جبکہ ان میں سے بعض تھوڑے Emotionalبھی ہوتے ہیں اور اس وجہ سے بعض اوقات لوگ ان کا ناجائز فائدہ اٹھا لیتے ہیں اور انہیں نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ان کی شخصیت کا منفی پہلو یہ ہوتا ہے کہ انہیں جلدی غصہ آ جاتا ہے اگر بات کی جائے Rنام کی خواتین کی تو یہ زندہ دل اور کھلے مزاج کی ہوتی ہیں۔بعض اوقات لوگ انہیں کنجوس سمجھ لیتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا اس کے علاوہ یہ غصے کی تیز ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر زندگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ایسے لوگ جن کا نام B سے شروع ہوتا ہے یہ زیادہ تر حساس ہوتے ہیں اس لیے ہر چھوٹی سے چھوٹی بات ان کے دل پر اثر کر جاتی ہے۔ جبکہ ان میں سے بعض چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش بھی ہو جاتے ہیں اور بعض اوقات ان چھوٹی چھوٹی باتوں سے دکھی بھی ہو جاتے ہیں۔B نام کے لوگ پیار اور محبت کے معاملے میں بہت پراعتماد ہوتے ہیں اس لیے اپنی زندگی میں محبت کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔اگر بات کی جائے B نام کی خواتین کی تو یہ ہنس مکھ ہوتی ہیں اس لئے جس کسی Functionمیں بھی جائیں تو محفل کی جان بن جاتی ہیں۔B نام کے لوگ اچھے مزاج کے مالک ہوتے ہیں اور خوبصورتی کے متوالے ہوتے ہیں۔یہ زیادہ تراپنی زندگی میں روپے پیسے کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ جبکہ بعض B نام کی خواتین پیسے کے معاملے میں تھوڑی کنجوس تصور کی جاتی ہیں۔ B نام کے لوگوں کی شخصیت کا ایک پہلو یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ کبھی کبھار تھوڑے Moodyہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ انھیں گھمنڈی سمجھ لیتے ہیں اور بعض اوقات ان کو لوگوں کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اس لئے ان کے دوست بھی کم ہوتے ہیں لیکن یہ جتنے بھی دوست بناتے ہیں ان کے ساتھ مخلص ہو کے اور ایمانداری سے رشتہ نبھاتے ہیں۔
اب اگر بات کی جائے B اور R نام کی جوڑی کی تو B نام کے شوہر ہوں تو وہ سلجھے ہوئے اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں اس کے علاوہ اپنے ازدواجی رشتے کولے کے بہت حساس ہوتے ہیں اور اپنے لائف پارٹنر کو لے کر ہر چھوٹی سے چھوٹی بات کا خیال رکھتے ہیں اور ایک اچھی زندگی بسر کرتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بعض تھوڑے ضدی بھی ہوتے ہیں اور ہر معاملے میں اپنی بات منوانا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں تھوڑے بہت مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔اگر R نام کی بیویاں ہوں تو وہ اپنے گھر کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجا کے رکھتی ہیں۔اور بہت اچھی House Wifeثابت ہوتی ہیں۔اگر R نام کے شوہر ہوں وہ بہت باشعور اور Creative Mindہوتے ہیں یہ اپنے ہم سفر کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔جبکہ ان میں سے بعض تھوڑے غصے والے بھی ہوتے ہیں اور گھر کو اپنی حکمرانی اور سرپرستی میں چلانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بعض اوقات گھریلو معاملات میں اونچ نیچ کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔اگر B نام کی بیویاں ہوں تو وہ محبت کرنے والی اور اپنی ازدواجی زندگی کو لے کر بہت سنجیدہ ہوتی ہیں۔ اس لیے اپنے شوہر کے ساتھ انتہائی خوبصورت رشتہ قائم کرتی ہیں۔جبکہ ان میں سے بعض تھوڑی شکی مزاج بھی ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کا ازدواجی رشتہ اکثر مسائل سے دوچار رہتا ہے۔ B اور R نام کے لوگوں کی زیادہ تر خصوصیات آپس میں ملتی جلتی ہیں اور ہم کہہ سکتے ہیں کہ B اور R نام کی جوڑی ایک شاندار جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔

Ism E Azam

B اورRکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Rدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظمیَابَاسِطُ،یَارَزَاقُ972مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورRنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟