آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورQ سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B اورQکی جوڑی کا مزاج
اگر ہم بات کریں B نام کے لوگوں کی تو ایسے لوگ زیادہ تر شرمیلے اور پرکشش ہوتے ہیں۔ان لوگوں میں حوصلے کا دریا بہتا ہے اس لیے زندگی کی ہر مشکل کو صبر کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔انہیں فطری طور پرپر سکون ماحول پسند ہوتا ہے لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو ہلہ گلہ اور لوگوں میں رہنا پسند ہوتا ہے۔Bنام کے زیادہ ترلوگ اپنی محنت کی بنیاد پر بہت کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔B نام کی لڑکیاں پیار اور محبت کے معاملے میں بہت عقلمندی سے کام لیتی ہیں اور اپنے پارٹنر کے متعلق جانچ پرکھ کر نے کے بعد فیصلہ لیتی ہیں۔یہ اپنی محنت اور لگن کی بدولت جلد ترقی کرتی ہیں اور کامیابی کی قائل ہوتی ہیں۔Bنام کے بعض لوگوں کامزاج آتشی ہوتا ہے اس لئے یہ اپنے خلاف کوئی بھی بات برداشت نہیں کرتے اور یہ بات ان کو اپنوں سے اکثردور کر دیتی ہے۔
اگر ہم Q نام کے لوگوں کے بارے میں بات کریں تو یہ لوگ زیادہ تر چست ہوتے ہیں اور ذہنی طور پر مضبوط بھی۔ یہ اپنی زندگی میں ہر کام کو اچھے طریقے سے کرنا پسند کرتے ہیں۔Q نام کے زیادہ تر لوگوں کو فارغ بیٹھنا بالکل بھی پسند نہیں ہوتا اور یہ ہر وقت کسی نہ کسی کام میں مصروف رہتے ہیں۔ان کی اپنی دنیا ہی ان کے لئے سب کچھ ہوتی ہے مطلب جو کام انہیں پسند ہوتا ہے یہ صرف اسی میں مگن رہتے ہیں۔یہ لوگ اپنی زندگی میں جذبات کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیوں کہ یہ خود بھی جذباتی ہوتے ہیں۔ان افراد کو غصہ عموماً بہت کم آتا ہے لیکن جب آجائے تو یہ کسی کی نہیں سنتے۔اس کے برعکس اگر ہم Q نام کی لڑکیوں کے بارے میں بات کریں تو یہ Creative Mind ہوتی ہیں اور ہر کام کو ایک الگ طریقے سے کرنے کا سوچتی ہیں۔یہ چھوٹی چھوٹی چیزوں سے خوشیاں حاصل کر لیتی ہیں اور اپنی زندگی میں کچھ بڑا اور زیادہ کرنے کی خواہش بہت کم کرتی ہیں۔انہیں کسی کوبھی نقصان پہنچانا اور دھوکہ دینا اچھا نہیں لگتا اور یہ ایسا کرنے والوں سے بہت زیادہ نفرت کرتی ہیں۔ اگر ان کے ساتھ کوئی بے وجہ زیادتی کرے تو یہ پھر ان کی بھرپور مزاحمت کرتی ہیں۔
اگر ہم B اور Q کی جوڑی کی بات کریں تو اگر B نام کے شوہراور Q نام کی بیویاں ہوں تو یہ دونوں محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ان کے درمیان کبھی کبھار جھگڑا ہوتا بھی ہے تو یہ جلد ہی اپنے مسئلے کو سلجھا لیتے ہیں۔یہ اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو اچھے طریقے سے سرانجام دیتے ہیں اور انہیں نبھانے میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے۔دوسری طرف اگر B نام کی بیویاں اور Q نام کے شوہر ہوں تو یہ اپنی اذدواجی زندگی میں بہت خوش رہتے ہیں۔یہ دونوں ایک دوسرے کا ہر دکھ سکھ میں برابر ساتھ دیتے ہیں۔لیکن Qنام کے بعض شوہرغصے کے تھوڑے تیز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یہ اپنی بیویوں پر رعب اور دبدبہ پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ اسی طرح Bنام کی بعض بیویاں بھی تھوڑی جذباتی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان میں قوت برداشت بھی کم ہوتی ہے اور کسی کی بات برداشت نہیں کرتیں۔یہاں پر ان دونوں کی یہ عادت ان کے رشتے میں مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

Ism E AZam

B اورQکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Qدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِطُ،یَاقَابِضُ974مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورQنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟