آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورP سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B Or P Ki jori

B اورPکی جوڑی کا مزاج
ایسے افراد جن کا نام Bسے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ تر مخصوص خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں اور یہ اپنی ان خصوصیات کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہیں۔یہ خصوصیات ہوتی تو ہر Bنام کے فرد میں ہیں لیکن ان کا استعمال کوئی کوئی جانتا ہے۔Bنام کے زیادہ ترلوگوں میں نام کمانے کا شوق ہوتا ہے اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ معروف شخصیات میں شمار کیے جائیں اور ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے ان خوابوں کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔یہ خواہش ہوتی توتقریباً Bنام کے سب لوگوں میں ہے لیکن ان خواہشات کو پورا کرنے میں کامیاب Pنام کے کم لوگ ہی ہوتے ہیں۔کیونکہ ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو نارمل زندگی بسر کرتے ہیں اور ان کی بڑی خواہشات بھی نہیں ہوتیں اور جو کچھ ان کو میسر ہوتا ہے یہ لوگ اسی میں ہی خوش رہتے ہیں۔Bنام کے زیادہ تر لوگ دوسروں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرتے ہیں اورمشکل وقت میں اپنے عزیزو اقارب کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو خود غرضی کا شکار ہو جاتے ہیں اور ہر چیز میں بس اپنا مفاد دیکھتے ہیں اس لئے ان کو اکثر اپنوں کی ہی مزاحمت کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔
اگر ہم بات کریں ایسے لوگوں کی جن کے نامPسے شروع ہوتے ہیں تواللہ پاک نے ان میں سے زیادہ تر کو ایسی کما ل کی خوبی عطا کی ہوتی ہے کہ جس کی مثال نہیں ملتی وہ کمال کی خوبی یہ ہے کہPنام کے زیادہ تر لوگ اپنے مفادات کو اپنوں کی خوشی کے لئے ترک کر دیتے ہیں۔جہاں سوال ان کے فائدے کا ہواوروہیں ان کے سامنے اگر ان کا کوئی اپنا کھڑا ہو تو یہ اپنی ذات کی بجائے اس کا بھلا سوچتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو دوسروں کی ذرا پرواہ نہیں ہوتی اور یہ صرف اپنے مفادات کو ترجیح دیتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر تخلیقی ہوتے ہیں اور ان میں فنکارانہ صلاحیتیں بھی موجود ہوتی ہیں۔
ان کی سب سے زیادہ قابلِ رشک صلاحیت ان کی مستقل مزاجی ہے۔Pنام کے زیادہ تر لوگ جس کام کو کرنے کی ایک بار ٹھان لیں یہ اسے ہر حال میں مکمل کرتے ہیں۔لیکن ضروری نہیں کہ یہ مستقل مزاجی ہرPنام کے فرد میں پائی جاتی ہے۔کیونکہ ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی زندگی میں کوئی بھی خاص مقصد نہیں رکھتے اور اگر مقصد ہو بھی تو اس کیلئے زیادہ محنت نہیں کرتے جس کی وجہ سے یہ اکثر ترقی کے میدان میں پیچھے رِہ جاتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں BاورPکی جوڑی کی تواگرBنا م کے مرد ہوں تو وہ اپنے مزاج کے لحاظ سے بے مثال ہوتے ہیں۔خدا نے ان کو حسنِ اخلاق جیسی بہترین خوبی سے نوازا ہوتا ہے جس کا استعمال کر کے یہ بیویوں کو اپنی محبت کے سحر میں جکڑ لیتے ہیں۔لیکن اس خوبی کوبروئے کار لاناہرBنام کے شوہر کے بس کی بات نہیں ہوتی کیونکہ ان کے مزاج کے سخت پن کے نیچے یہ شاندار خوبی دب جاتی ہے اور یہ ہمیشہ اپنی بیویوں پر حکمرانی کرنے کا سوچتے ہیں۔ Pنام کی بیویاں بھی اچھی زندگی بسر کرنے کی خواہشمند ہوتی ہیں اور ہر معاملے میں اپنے شوہر کی تابعدار ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی خوشیوں سے بھر پور ہوتی ہے۔لیکن ان میں سے بعض شوہر پر حکمرانی کرنے کی خواہش بھی رکھتی ہیں اور اسی لئے اچھی ازدواجی زندگی گزارنے میں ناکام رہتی ہیں۔ اگرPنام کے شوہر ہوں تووہ زندہ دل اور بردباد ہوتے ہیں اور ہر طرح کے گھریلو مسائل کو احسن طریقے سے سلجھاتے ہیں اور اپنی بیوی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں اور اس کی دیکھ بھال بھی کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ ان سے زیادہ ترSatisfiedرہتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض پر اگر غصہ غالب آجائے تو پھر یہ اس بات خیال نہیں کرتے کہ سامنے کون ہے۔دوسری طرفBنام کی خواتین بھی اچھی ہمسفر ثابت ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں لیکن ان میں سے بعض کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ شوہر ان کے تابع رہے اور جو یہ بول دیں بس وہی ہو لیکن یہ بات بعض مردوں کو پسند نہیں بھی ہوتی جس کی وجہ سے یہ اپنے ہاتھوں اپنا نقصان کر بیٹھتی ہیں۔

B اورPکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Pدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا بَاعِثُ،یَا حَافِظُ 1562مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورPنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟