آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورO سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

jori

ایسے لوگ جن کا نام Bسے شروع ہوتا ہے ان کی فطرت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ دوسروں کی دیکھ بھال کرنے والے ہوتے ہیں اور اپنی فطرت کی اس خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کواپنا بنانے کا ہنرخوب جانتے ہیں۔ یہ لوگ زیادہ تر امن پسند ہوتے ہیں اور رشتوں میں عزت و احترام قائم کرنے کے حامی ہوتے ہیں۔ جس کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ دوسروں کے ساتھ بحث و مباحثہ کرنے سے پرہیز کرتے ہیں کیونکہ ا ن کے نزدیک ایسا کرنے سے رشتوں میں دراڑ پیدا ہوتی ہے۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو مزاج کے اعتبار سے تھوڑے چالاک ہوتے ہیں اور ہر بات پر دوسروں سے آگے نکلنے کی کوشش میں رہتے ہیں اور یہی بات دوسروں کو مناسب نہیں لگتی اور ان کو اکثراپنوں کی ناراضگی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔Bنام کے زیادہ تر لوگ غصے کی حالت میں خاموش رہنے کو ترجیح دیتے ہیں اور ان میں غصے پر قابو پانے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔لیکن ان میں بعض ایسے بھی دیکھے گئے جو اپنی اس صلاحیت کا استعمال اچھے طریقے سے نہیں کر پاتے جس کی وجہ سے اگر یہ ایک بار آپے سے باہر ہو جائیں تو ان کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔

اگر ہم بات کریں ایسے لوگوں کی جن کے نام Oسے شروع ہوتے ہیں تو ان میں سے زیادہ تر فطری طور پر نرم مزاج ہوتے ہیں اور ان میں ہمدردی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ہمدردی کے ا س عنصر کی وجہ سے یہ اپنے عزیزواقارب میں اچھا مقام حاصل کرلیتے ہیں۔یہ لوگ رشتوں کو لے کر چلنا خوب جانتے ہیں اور انہیں اپنے رشتوں کا احساس بھی کافی زیادہ ہوتاہے جس کی وجہ سے اِن میں رشتوں کے ٹوٹنے کا بہت ڈر ہوتا ہے۔ اس لئے یہ ہر معاملے میں بہت محتاط ہو کر چلتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر آزاد خیال اور اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں۔یہ اپنی زندگی اپنے اصولوں کے مطابق بسرکرنا پسند کرتے ہیں۔Oنام کے زیادہ تر لوگ محنتی ہوتے ہیں اوراپنی محنت کے دم پر آگے بڑھتے ہیں اور کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔لیکن اگر یہ تھوڑی سی بھی سستی کا مظاہرہ کریں تو ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر ہم BاورOکی جوڑی کی بات کریں تو Bنام کے شوہر اپنے مزاج اور فطرت کے لحاظ سے نرم ہوتے ہیں اور اپنے ہمسفر کو لیکر چلنے کا ہنر جانتے ہیں۔ان کی یہی سوچ ہوتی ہے کہ یہ پرامن زندگی بسر کریں اور ہر مشکل وقت میں اپنے ہمسفر کے ساتھ مشاورت کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ان کا کمال یہ ہے کہ یہ اپنی

بیوی کو بہت اہمیت دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بیویاں ان سے خوش رہتی ہیں۔اسی طرح Oنام کی بیویاں بھی پرسکون ازدواجی زندگی بسر کرنے کی خواہشمند ہوتی ہیں اوراپنے شوہر کی امیدوں پر پورا اترتی ہیں۔Oنام کی خواتین کی یہی عادت ان کو اپنے شوہر کی نظر میں قابلِ عزت بناتی ہے اور یہ اُن کی نظر میں اچھا مقام حاصل کرلیتی ہیں۔اگر Oنام کے شوہر اورBنام کی خواتین ہوں تو Oنام کے مرد اچھے شوہر ثابت ہوتے ہیں اور اپنی بیویوں کو ہر لحاظ سے عزت دیتے ہیں اور زندگی کے ہر معاملے میں ان سے مشورہ کرنا بہتر سمجھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بیویاں ان سے خوش رہتی ہیں۔اسی طرحBنام کی خواتین بھی اچھی ہمسفر ثابت ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو تھوڑی آزاد خیال ہوتی ہیں جس کی وجہ سے اپنی زندگی اپنے خوابوں کے مطابق بسر کرتی ہیں اور اس وجہ سے یہ شوہر کو اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور یہ عادتOنام کے زیادہ تر مردوں کو ناپسند ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان کی زندگی اکثر مسائل کا شکار رہتی ہے۔

لہٰذا اگر Bاور Oدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا بَاعِثُ،یَا صَبُورُ871مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

یہ اسم اعظم 871 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555