آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام B اورN سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B اورNکی جوڑی کا مزاج
جن کا نامB سے شروع ہوتا ہے ان لوگوں کو پیار،محبت، دوستی، حوصلہ افزائی اورتعریف کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ لوگ کسی اجنبی شخص پر جلدی یقین نہیں کرتے۔یہ لوگ زیادہ تر فطرت کے اچھے ہوتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا برتاؤ بھی اچھا ہوتا ہے۔ ان میں ایک خاص خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ کسی بھی انسان کی پہچان جلدی کر لیتے ہیں۔ انہیں اپنا پیار پانے کے لیے بہت سے رکاوٹوں سے گزرنا پڑتا ہے لیکن یہ ہار ماننے کی بجائے کوشش کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔اگر ہم Bنام کی لڑکیوں کی بات کریں تو یہ زیادہ تر پر کشش ہوتی ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کو دوست بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے اور جس سے ایک بار دوستی کرتی ہیں اس کو بخوبی نبھاتی ہیں۔یہ غصے کی تھوڑی تیز ہوتی ہیں اس لئے جلد بازی میں آکر غلط فیصلے کر جاتی ہیں۔یہ زیادہ ترپیار محبت کے معاملے میں بہت جذباتی ہوتی ہیں اور پیارمیں دھوکے کو برداشت نہیں کرتیں۔
اگر ہم N نام کے لوگوں کی بات کریں تو یہ لوگ د یکھنے میں بہت Smart اورAttractive ہوتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر بااثر شخصیت کے حامل ہوتے ہیں اور اپنے اچھے برتاؤ سے دوسروں کو متاثر کرتے ہیں۔یہ لوگ حساس ہونے کی وجہ سے چھوٹی چھوٹی پریشانیوں کو دل پر لے جاتے ہیں اورپریشانیوں کا حل نکالنے میں بہت وقت لگاتے ہیں۔ذہنی طور پر یہ اپنے آپ کو مصروف رکھتے ہیں کیونکہ بیکار بیٹھنے سے انہیں نفرت ہوتی ہے۔یہ لوگ کامیاب زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں لیکن انہیں کامیاب زندگی کے لیے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن پھر بھی یہ ہمت نہیں ہارتے۔اگر N نام کی لڑکیوں کاذکر کریں تو یہ سیروتفریح کو بہت پسند کرتی ہیں اور ان کو مختلف جگہوں پر گھومنا بہت اچھا لگتا ہے۔انہیں سنجیدگی بالکل بھی پسند نہیں ہوتی بلکہ یہ اپنی زندگی کو ہلچل ہنگاموں اور رونق سے بھرا ہوا دیکھنا چاہتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض سنجیدہ طبیعت کی بھی ہوتی ہیں جوسیروتفریح کی بجائے خود کوگھر تک محدود رکھتی ہیں۔
اگر ہم B اور N کی جوڑی کی بات کریں تو اگر B نام کے شوہر اور N نام کی بیویاں ہوں تو یہ ایک بہترین شادی شدہ زندگی گزار سکتے ہیں۔ان کی زندگی میں کوئی بھی پریشانی آئے تو یہ اسے مل جل کرسلجھاتے ہیں۔ یہ آپس کے معاملات کو دوسروں سے شیئر نہیں کرتے۔دوسری طرف اگر B نام کی بیویاں اور N نام کے شوہر ہوں تو Bنام کی بیویاں اپنے شوہر کے ساتھ وفادار ہوتی ہیں اور مضبوط رشتہ قائم کرتی ہیں۔یہ برے حالات میں بھی اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔ان میں سے بعض انا پرست ہوتی ہیں اور گھریلو معاملات میں تھوڑی جذباتی ہوتی ہیں جس وجہ سے ان کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جب کہ Nنام کے شوہرہوتے تو اچھے ہوتے ہیں لیکن ان کو بیویوں کی حکمرانی بالکل پسند نہیں ہوتی۔اگر بیوی ان کے مطابق چلے تو یہ اس کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔اس لئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہB اور N کی جوڑی ایک مثالی جوڑی ہے اور یہ اپنی ازدواجی زندگی بہت پرسکون اور پرامن طریقے سے گزار سکتے ہیں۔

Ism E azam

B اورNکی جوڑی کے لیے اسم ا عظم
لہٰذا اگر Bاور Nدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِطُ،یَانَافِعُ 273مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورNنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟