آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام BاورL سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B اورLکی جوڑی کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام B سے شروع ہوتا ہے وہ انتہائی خوبصورت شخصیت کے مالک ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض اپنی ظاہری شخصیت اور Dressingکی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دیتے لیکن پھر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ Bنام کے زیادہ تر لوگ نرم مزاج کے ہوتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا خوبصورت رویہ انہیں زندگی میں بہت آگے تک لے کے جاتا ہے۔ لیکن ان میں سے بعض تھوڑے سخت مزاج کے بھی ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت انتہائی با رعب نظر آتی ہے جس کی وجہ بعض اوقات لو گ ان کو پسند نہیں کرتے۔اگر B نام کی خواتین کی بات کی جائے تو ان میں سے زیادہ تر خوبصورت ہوتی ہیں اس کے بر عکس ان میں سے بعض اگر خوبصورت نہ بھی ہوں تو وہ ہر وقت خود کوMaintainرکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اگر بات کی جائے پیار اور محبت کی تو کہا جاسکتا ہے کہ B نام کے لوگ محبت کے متلاشی ہوتے ہیں۔انہیں جس طرف سے محبت یا پیار کے آثار نظر آئیں ان کا جھکاؤ اُس طرف زیادہ ہو جاتا ہے۔یہ لوگ اپنے رشتوں کو نہایت ایما نداری سے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔B نام کے لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں۔اگر یہ محنت کریں تو ان کی ترقی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں کیونکہ اس معاملے میں قسمت ان پر مہربان ہوتی ہے اس لیے انہیں Financiallyکسی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جبکہ بعض B نام کے لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو زیادہ محنت نہیں کرتے اور اگر انہیں زندگی میں ناکامی کا سامنا ہو تو اس کا دوش قسمت کو دیتے ہیں۔
ایسے لوگ جن کا نام L سے شروع ہوتا ہے ان میں زیادہ تر خوبصورت ہوتے ہیں۔یہ لوگ اپنی زندگی میں پیار محبت کو بہت ترجیح دیتے ہیں
اور اپنے ہر رشتے کو انتہائی وفاداری سے نبھاتے ہیں۔یہ دکھاوے کو بالکل بھی پسند نہیں کرتے اس لیے جو کام بھی کرتے ہیں انتہائی مخلص ہو کر کرتے ہیں۔L نام کے بعض لوگ اپنی زندگی میں روپے پیسے کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی زندگی اکثر Financiallyمسائل سے دوچار رہتی ہے لیکن اگر بات کی جائے L نام کی خواتین کی تو وہ ترقی پسند ہوتی ہیں اور کاروباری میدان میں آگے بڑھنے کی خواہشمند ہوتی ہے اس لیے اپنی زندگی میں گھریلو معاملات سے زیادہ کاروباری معاملات کو ترجیح دیتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو گھر تک محدود رہتی ہیں او ر اپنی ذاتی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے میں ماہر ہوتی ہیں۔L نام کے بعض لوگ حد سے زیادہ غصے والے اور جذباتی ہوتے ہیں۔یہ جھوٹ اور دھوکے کو بالکل بھی برداشت نہیں کرتے اور اس حالت میں ان کو سنبھالنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
اب اگر بات کی جائے B اور L نام کی جوڑی کی تو اگر B نام کے شوہر ہوں تو وہ انتہائی مثبت سوچ کے ساتھ رشتہ نبھاتے ہیں اور اگر L نام کی خواتین ہوں تو ان کا رشتہ پیار اور محبت سے بھرپور ہوتا ہے۔ لیکن ان میں سے بعض خواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ عدم برداشت کی وجہ سے اپنے ازدواجی رشتے کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔اگر L نام کے شوہر ہوں تو وہ محبت کے دیوانے ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کے ساتھ خوبصورت زندگی گزارتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں غصے کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے اگر ان پر کبھی کبھار غصہ غالب آجائے تو ان کا ازدواجی رشتہ بدمزگی کا شکار ہو جاتا ہے۔اگر B نام کی بیویاں ہوں تو وہ اپنے شوہر کی خدمت گزار ہوتی ہیں اور خوبصورت زندگی گزارتی ہیں لیکن ان میں سے بعض تھوڑی ضدی ہوتی ہیں اور اپنے شوہر پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ازواجی زندگی میں تھوڑے بہت مسائل آ جاتے ہیں۔ B اور L نام کے لوگوں کی بہت سی خصوصیات ایک دوسرے سے مماثلت رکھتی ہیں جس کی بنا پر وہ ایک اچھی ازدواجی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ چھوٹی موٹی نوک جھوک تو ہر رشتے میں ہوتی ہے جس پر باآسانی قابو بھی پایا جا سکتا ہے۔
B اور L نام کی جوڑی ایک دوسرے کو سمجھ کر چلے تو ایک لا جواب ازدواجی زندگی بسر کر سکتی ہے۔

Ism E Azam

B اورLکی جوڑی کے لیے اسم ا عظم
لہٰذا اگر Bاور Lدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِط،یَالَطِیفُ 201مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورLکی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟