آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام BاورJسے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B اور Jکی جوڑی کا مزاج
B نام کے زیادہ تر لوگ فطری لحاظ سے بہت اچھے ہوتے ہیں۔یہ لوگ نرم مزاج ہوتے ہیں اور دوسرے لوگوں سے ہمدردی سے پیش آتے ہیں۔Bنام کے لوگوں کو دوست بنانے کا کافی شوق ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کا حلقہ احباب وسیع ہوتا ہے۔لیکن ان میں سے بعض دوستی جیسے معاملات سے تھوڑے دور رہتے ہیں کیونکہ ا ن کو زیادہ دوست بنانا پسند نہیں ہوتا۔ یہ لوگ زیادہ تر کامیاب زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں اور جس کام کو کرنے کی ٹھان لیں اسے کسی بھی حال میں کر کے چھوڑتے ہیں۔ لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن میں مستقل مزاجی کا فقدان پایا جاتا ہے۔ان میں صلاحیتیں تو کافی ہوتی ہیں مگر ان کا ستعمال تمام Bنام کے لوگ نہیں جانتے اور اس وجہ سے اپنی پریشانیوں کا ڈٹ کرسامنا کرنے میں بھی ناکام رہتے ہیں۔اگر خوبصورتی کی بات کی جائے تو یہ لوگ زیادہ تر پرکشش اور جاذب نظر ہوتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض زیادہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو کردار کے لحاظ سے ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔یہ زیادہ تر سمجھدار ہوتے ہیں اور جلد کسی پر بھی بھروسہ نہیں کرتے۔ مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو جلدی دوسروں پر بھروسہ کر لیتے ہیں۔ایسے لوگ جن کا نام J سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر دانشور اور ذمہ دار ہوتے ہیں اور اپنے فیصلے بہت سمجھداری اور سوجھ بوجھ سے کرتے ہیں اس لئے جس کام کوکرنے کا سوچتے ہیں اسے پوری ذمہ داری سے سر انجام دیتے ہیں۔مگر یہ احساس ذمہ داری ہرJنام کے فرد کے حصے میں نہیں آتی۔کیونکہ ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی زندگی کو لیکر خاص منصوبہ بندی نہیں کرتے اور ان میں سے بعض کو احساسِ ذمہ داری کا احساس تو بالکل بھی نہیں ہوتا۔ یہ لوگ زیادہ تر فطری طور پر شوخ ہونے کے ساتھ ساتھ ضدی بھی ہوتے ہیں۔ اس لئے ان میں سے بعض ہمیشہ اپنی منوانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اور یہی چیز بعض اوقات ان کے لئے تنقید کی وجہ بھی بنتی ہے۔ بنیادی طور پرJنام کے لوگ دوسروں کے ساتھ ہر لحاظ سے تعاون کرتے ہیں اور مشکل وقت میں اپنوں کا ساتھ دیتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض J نام والے افراد میں خود غرضی کا عنصر بھی پایا گیا ہے جو اپنی ذات سے بڑھ کر کسی اورکے بارے میں سوچنا پسند نہیں کرتے جس کی وجہ سے ان کوتنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتاہے۔

اگر ہمB اورJکی جوڑی کے بارے میں بات کریں تو اگر Bنام کے شوہر ہوں تو وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بہت زیادہ مخلص ہوتے ہیں اور اپنی شادی شدہ زندگی پرسکون طریقے سے گزار تے ہیں۔ جبکہ J نام کی بیویاں بھی اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ بہت مخلص ہوتی ہے اور ہر دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑی رہتی ہیں۔ اگر J نام کے شوہر ہوں تو وہ بھی اپنی ازدواجی زندگی بہت پرامن طریقے سے گزارتے ہیں یہ لوگ تھوڑا غصے والے ہوتے ہیں لیکن یہ جلد ہی اپنے غصے پر قابو پا نے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ان کو اپنی غلطی کا احساس بھی ہو جاتا ہے۔ جبکہBنام کی بیویاں اپنی عقل مندی سے اپنے گھر کو بہت اچھے سے چلاتی ہیں اور یہ اپنی ذمہ داریاں بھی بخوبی سر انجام دیتی ہیں۔ یہ تھوڑی اناپرست ہوتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں بعض اوقات نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔مختصر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ B اور Jنام کے لوگوں کی بہت زیادہ خصوصیات ایک دوسرے سے ملتی ہیں جس کی وجہ سے یہ دونوں بہت پرامن اورخوشگوار زندگی گزار سکتے ہیں۔

B اور Jکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Jدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَاسِطُ،یَاجَلِیلُ 572مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اور Jنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟