آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام BاورH سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔
اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B Or H Ki jori

B اور Hکی جوڑی کا مزاج
ایسے افراد جن کا نام حرف B سے شروع ہوتا ہے۔یہ لوگ بہت حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ پیار،محبت،حوصلہ افزائی اور ہمدردی کے متلاشی ہوتے ہیں۔Bنام کے لوگ کافی حد تک خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں۔B نام کے لوگوں کے دوست کم ہوتے ہیں کیوں کہ یہ جلدی کسی پر بھروسہ نہیں کرتے اور جس پر بھروسہ کرتے ہیں اسے ہی اپنا دوست مانتے ہیں لیکن اگر اس معاملے میں B نام کی خواتین کی بات کی جائے تو یہ جلدی لوگوں کی باتوں میں آ جاتی ہیں اور سامنے والے پر جلدی بھروسہ کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔B نام کے لوگ خوبصورتی کے گرویدہ ہوتے ہیں۔خوبصورت اور قدرتی مناظر دیکھنا انہیں بہت پسند ہوتا ہے۔B نام کے لوگ پرسکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور زیادہ تر دوسرے لوگوں کی ناگوار باتوں کو درگزر کرنا ہی مناسب سمجھتے ہیں۔Bنام کے لوگ اپنے مستقبل کو لے کے بہت فکر مند رہتے ہیں اور اس کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں۔ اور اس لئے کامیابی بھی جلدی حاصل کر لیتے ہیں لیکن بعض B نام کے لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے مستقبل کو لے کر پریشان تو ہوتے ہیں اور اسے سنوارنے کی کوشش بھی کرتے ہیں لیکن کامیابی حاصل کرنے میں تھوڑا پیچھے رہ جاتے ہیں۔
اگر B نام کی خواتین کی بات کی جائے تو یہ فطری لحاظ سے بہت Emotionalہوتی ہیں اس لیے پیار محبت کے معاملے میں جلدی بھروسہ کر جاتی ہیں۔یہ رشتوں کے معاملے میں بہت مخلص اور حساس ہوتی ہیں اور ایک اچھی اور پرسکون ازدواجی زندگی بسر کرنے کی خواہشمند ہوتی ہیں۔ایسے لوگ جن کا نامH سے شروع ہوتا ہے اللہ پاک نے انہیں بے شمار خوبیوں سے نوازا ہے جس میں سے ایک خوبی یہ ہے کہ یہ لوگ بہت پرکشش اور خوبصورت ہوتےٓ ہیں اس کے علاوہ یہ دل کے صاف ہوتے ہیں۔ جبکہ ان میں سے بعض H نام کے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں اس چیز کا اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ اللہ پاک نے ان کون کون سی خصوصیات میں پرویا ہے۔ایسے لوگ ہر چیز سے بے فکر ہو کر آزاد زندگی گزارنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔H نام کے لوگ بہت اچھے اور صاف دل کے ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں پر آسانی سے بھروسا کیا جا سکتا ہے۔ اگر ہم H نام کی خواتین کی بات کریں تو ان کو سمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ جلدی کسی پر بھروسہ نہیں کرتیں۔ Hنام کے لوگ بہت دلدار قسم کے ہوتے ہیں۔ان کا رویہ دوسروں کے ساتھ قابل تعریف ہوتا ہے۔H نام کے زیادہ تر لوگ محنت کر کے اپنا مستقبل Bright بنا لیتے ہیں لیکن ان میں سے بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو خود سے زیادہ دوسروں پر Dependentہوتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے مستقبل کو لے کے کوئی خاص ترقی نہیں کر پاتے۔
H نام کے لوگ پیار محبت کے معاملے میں بہت مخلص ہوتے ہیں لیکن اظہار کے معاملے میں تھوڑے پیچھے رہ جاتے ہیں اگر ہم B اور H نام کی جوڑی کی بات کریں تو اگر B نام کے شوہر ہوں تو وہ محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور اچھی شادی شدہ زندگی بسر کرتے ہیں جبکہ H نام کی بیویاں ہوں تو وہ بھی پیار محبت کے معاملے میں انتہائی مخلص ہوتی ہیں لیکن اظہار کے معاملے میں تھوڑی پیچھے رہ جاتی ہے۔اگر B نام کی بیویاں ہوں تو وہ اپنے شوہر کو لے کر ایماندار اور انتہائی تابعدار ہوتی ہیں۔ لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی ہوتی ہیں جو کہ دوسروں کی باتوں میں جلدی آ جاتی ہیں اور اپنے شوہر پر بھروسا نہیں کرتیں جس کا اثر ان کی ازواجی زندگی پر پڑتا ہے۔ جبکہ H نام کے شوہر ہوں تو وہ اپنی بیوی کے ساتھ پر امن ازدواجی زندگی بسر کرتے ہیں لیکن ان کی شخصیت کا ایک منفی پہلو یہ ہوتا ہے کہ یہ غصے کے بڑے تیز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی میں تھوڑی بہت اونچ نیچ رہتی ہے۔اگر B اور H نام کے لوگ ایک دوسرے کو سمجھ کر چلیں تو ایک بہت ہی اچھی ازدواجی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

Ism E Azam

B اور H کی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Hدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِطُ،یَاھَادِیُ 772مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔ یہ تھا B اورHنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟