آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کے نام B اور G سے شروع ہوتے ہیں۔یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B Or G Ka MIzaj

B اور Gکی جوڑی کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام B سے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ ترنرم مزاج اور شرمیلے ہوتے ہیں۔جیسا کہ اللہ پاک نے دنیا میں کوئی بھی چیز بے فائدہ پیدا نہیں کی اسی طرح اللہ پاک نے B نام کے لوگوں کو بھی بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے۔B نام کے زیادہ تر لوگ مخلص ہوتے ہیں۔یہ لوگ پیار محبت اور دوستی کے خواہشمند ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ اپنی ذات کے لیے تعریفی جملوں کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں۔

یہ لوگ اپنی زندگی کا کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرتے بلکہ بہت سوچنے سمجھنے کے بعد کسی فیصلے پر پہنچتے ہیں اور اپنے ہر مقصد کے لیے ایک نیا اور الگ راستہ چنتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو خود سے زیادہ دوسروں پر اعتماد کرتے ہیں اوراپنے ہر معاملے میں دوسرے کی رائے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں اس لئے اکثرجلد بازی میں فیصلہ کر جاتے ہیں جس کا بعض اوقات انہیں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
B نام کے لوگ بہت Sensitive ہوتے ہیں اس لیے کسی بھی اجنبی سے جلدی گھلتے ملتے نہیں لیکن بعضB نام کی خواتین ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنی شخصیت اور انداز گفتگو سے دوسروں کو بہت جلد متاثر کرتی ہیں اور معاشرے میں خوشگوار تعلقات استوار کرنے میں ماہر ہوتی ہیں۔B نام کے لوگ زیادہ تر دل کے صاف ہوتے ہیں۔یہ کسی کو بھی لے کے دل میں منافقت نہیں رکھتے لیکن بعضB نام کی خواتین ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو کہ اپنے کسی بھی معاملے میں نقطہ چینی پسند نہیں کرتیں اور نہ ہی اس چیز کو برداشت کرتی ہیں اس لیے جلدی غصے میں آ جاتی ہے۔B نام کے زیادہ ترلوگ پیار محبت کے معاملے میں بہت ایماندار ہوتے ہیں۔یہ جس سے محبت کرتے ہیں اسے اپنے Life Partnerکے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔یہ اپنے احساسات کا اظہار بہت اچھے سے کرنا جانتے ہیں اور محبت کے معاملے میں کبھی ہار نہیں مانتے۔ مگر ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو محبت میں جلدی Involveنہیں ہوتے اور نہ ہی اس کو سر پرر سوارہونے دیتے ہیں بلکہ ایک محدود حد تک رکھتے ہیں۔

ایسے لوگ جن کا نام G سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر محنتی ہوتے ہیں۔انہوں نے اپنی زندگی میں کوئی نہ کوئی Goal Setکیا ہوتا ہے اور اسی حساب سے یہ زندگی میں آگے بڑھتے چلے جاتے ہیں۔یہ لوگ اپنے مقصد کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں اور جب تک اسے حاصل نہیں کر لیتے ایک عجیب سی بے چینی کا شکار رہتے ہیں۔G نام کے زیادہ تر لوگ مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں خود اعتمادی بہت زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہ جلدی کسی کا احسان نہیں لیتے لیکن بعض G نام کے لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو جلدی دوسروں کی باتوں میں آجاتے ہیں اور ان کی کمزوری کا لوگ بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس وجہ سے انہیں بہت دیر پا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے۔ G نام کے لوگ پیار محبت کے معاملے میں بڑے محتاط ہوتے ہیں اس لیے یہ جلدی کسی پر اعتماد نہیں کرتے لیکن جس سے ایک دفعہ محبت کر لیں اس کے ساتھ پوری ایمانداری سے رشتے نبھاتے ہیں۔ جبکہ بعض G نام کے لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو دل پھینک قسم کے ہوتے ہیں اور خوبصورتی کی طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں۔

اگر بات کی جائے B اور G نام کی جوڑی کی تو بہت سے معاملات میں ان میں مطابقت پائی جاتی ہے جبکہ بعض معاملات ایسے بھی ہیں جن میں ان کے درمیان اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔اگر B نام کے شوہر ہوں تو وہ اپنی بیوی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں اور اچھی زندگی بسر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جبکہ G نام کی بیویاں ہو تو وہ اپنے شوہر کے ساتھ مخلص ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کی فرمانبردار ہوتی ہے لیکن ان میں سے بعض ایسی بھی ہوتی ہیں جو دوسروں کی باتوں میں جلدی آ جاتی ہیں اور اپنی ازدواجی زندگی میں اپنے شوہر کو لے کے بے یقینی کا شکار ہوجاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی بہت سے مسائل سے دوچار رہتی ہے۔اگر G نام کے شوہر ہوں تو وہ بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔جبکہ بعض G نام کے شوہر ایسے بھی ہوتے ہیں جو خوبصورتی کے پرستار ہوتے ہیں اور اس کمزوری کی وجہ سے بعض اوقات اپنی شادی شدہ زندگی میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہتے ہیں۔اگر B نام کی خواتین ہوں تو وہ ایک شاندار ازدواجی زندگی بسر کرتی ہیں۔یہ انتہائی دانشمندی کے ساتھ اپنے گھر اور فیملی کو لے کے چلتی ہیں۔ اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ اگر B اور G نام کی جوڑی ایک دوسرے کو سمجھ کر چلے تو ایک لا جواب ازدواجی زندگی بسر کر سکتی ہے۔

لہٰذا اگر Bاور Gدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَاسِطُ،یاغفَارُ 1353مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔

ISm E azam

یہ اسم اعظم 1353 مرتبہ پڑھنے کے بعد دعا پروگرام فارم کو فل کر کے ہمیں Submit کریں تاکہ آپ کے لیے اللہ کے حضور مقدس مقامات پر آپ کا نام لے کر خصوصی دعا کروائی جائے اگر آپ اپنے کسی روحانی مسئلے کے حل کے لیے قرآنی تعویزات اپنے نام منسوب کروانا چاہتے ہیں تو دئیے گئے فون نمبرز پر رابظہ کریں۔

Contact Us:

For Female:  0092  323 7718187

For Male:      0092  323 4028555