آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام BاورF سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

B اورF کی جوڑی کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام B سے شروع ہوتا ہے اللہ پاک نے انہیں بے شمار خصوصیات سے نوازا ہے مگر ان خصوصیات کو بروئے کار لانے کی صلاحیت تمامB نام والے افرد میں نہیں ہوتی۔B نام کے زیادہ تر لوگ شرمیلے اور نرم مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔یہ لوگ دوستی، پیار، محبت اور توجہ کے طلب گار ہوتے ہیں۔ اگر ایسے لوگوں کی بات کی جائے جن کا نام F سے شروع ہوتا ہے تو وہ اپنی خصوصیات میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔اللہ پاک نے انہیں بے شمار خوبیوں اور ذہانت سے نوازا ہے لیکن ان میں سے کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی خوبیوں اور ذہانت کو استعمال کر کے زندگی میں جلدی کامیابی حاصل کرتے ہیں جب کہ ان میں سے بعض سستی اور کاہلی کی وجہ سے ذرا پیچھے رہ جاتے ہیں۔
B سے شروع ہونے والے تمام افراد کو اللہ پاک نے کسی نہ کسی خاص خوبی سے نوازا ہے لیکن اگر B نام کی خواتین کی بات کی جائے تو ان کی شخصیت کا ایک پہلو یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ کسی بھی طرح کی نکتہ چینی برداشت نہیں کرتیں اور ایسی Situationمیں جلدی بھڑک جاتی ہیں۔B نام کے زیادہ تر لوگ با حوصلہ اور ہمت والے ہوتے ہیں۔اسی لئے یہ زندگی میں آنے والے بڑے سے بڑے چیلنج کا ہمت سے سامنا کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کے مزاج میں حسد کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔
اگر F نام کے لوگوں کی بات کی جائے تو یہ بہت نڈر اور با حوصلہ ہوتے ہیں اور زندگی میں کچھ کر نے کا جذبہ رکھتے ہیں جبکہ F نام کی خواتین بہت بہادر اور Independentہوتی ہیں اور ہر ایک چیز کو اچھے طریقے سے Manageکرنے کا ہنر جانتی ہیں لیکن بعض F نام کی خواتین ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو انا پرست ہوتی ہیں اور ان کی زندگی کا کوئی خاص مقصد نہیں ہوتا۔
B نام کے لوگ اگر کسی چیز کو حاصل کرنے کا ارادہ کر لیں تو یہ اس مقصد کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں لیکن ان میں سے بعض اپنے مفاد کے لیے کچھ ایسے فیصلے بھی کر بیٹھتے ہیں جن کا نتیجہ انہیں آخر میں پچھتاوے کے علاوہ اور کچھ نہیں ملتا۔جبکہ F نام کے لوگ مخلص اور ایماندار ہوتے ہیں اور زندگی میں جلدی ترقی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں لیکن اپنے مفاد کے لیے کسی دوسرے کو کبھی نقصان پہنچانے کی سوچ نہیں رکھتے۔
ؓB نام کے لوگ محبت اور دوستی کے پرستار ہوتے ہیں۔ان سے ذرا سی محبت اور میٹھی زبان سے بات کر کے انہیں اپنا بنایا جا سکتا ہے لیکن ان میں سے بعض انتہائی غصے والے ہوتے ہیں اور کسی کی بات برداشت نہیں کرتے۔یہ لوگ Straight Forwardہوتے ہیں اور کسی کے لئے دل میں منافقت نہیں رکھتے جبکہ Fنام کے لوگ محبت کے معاملے میں بہت مخلص اور ایماندار ہوتے ہیں۔یہ جس سے محبت کرتے ہیں اسے حاصل کرنے کے لئے جی جان لگا دیتے ہیں لیکن کبھی بھی اس رشتے میں بے وفائی کا نہیں سوچتے۔یہ اپنے ہمسفر کو ہمیشہ خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور پرسکون ازدواجی زندگی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔
Bنام کے لوگ اچھی فطرت کے مالک ہوتے ہیں جبکہ بعض B نام کی خواتین ایسی دیکھی گئی ہے جو کہ دوسروں کی رائے سے بہت جلد متاثر ہو جاتی ہیں اور اسے اپنا راز داں تصور کرتی ہیں۔ انہیں اپنے جذبات، احساسات اور خلوص کی وجہ سے بعض اوقات بہت نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔انہیں فطری طور پر پرامن اور خوبصورت ماحول، خاموشی اور ہم آہنگی پسند ہوتی ہے۔ جبکہ F نام کے لوگ خوبصورت مقامات کی سیر کرنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ یہ زیادہ تر دوسروں کو لے کر اچھی رائے قائم کرتے ہیں۔اور فطری طور پر مثبت سوچ کے مالک ہوتے ہیں لیکن بعض F نام کے لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور ایک ہی وقت میں اپنے بہت سے رشتوں کو نبھا رہے ہوتے ہیں کیونکہ یہ کسی کی نظر میں برا نہیں بننا چاہتے اس لئے سب کے سامنے اپنی شخصیت کو Positiveرکھتے ہیں۔
اگر ہم B اور F کی جوڑی کی بات کریں تو ان کی شخصیت میں ملی جلی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔بعض معاملات میں ان کیNatureکافی حد تک ملتی جلتی ہے جب کہ بعض معاملات میں ان میں تھوڑے بہت اختلافات بھی پائے جاتے ہیں۔اگر F نام کے شوہر کی بات کی جائے تو وہ اچھی ازدواجی زندگی بسر کرتے ہیں۔ جبکہ B نام کی بیویاں اپنی شادی شدہ زندگی کو لے کے مخلص ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کی وفادار ہوتی ہیں لیکن ان میں سے بعض B نام کی خواتین اپنی انا پرستی کی وجہ سے ایک اچھی ازدواجی زندگی بسر نہیں کر پاتیں۔اگر B نام کے شوہر ہوں تو وہ اپنی بیوی کو لے کر محبت کرنے والے اور مخلص ہوتے ہیں لیکن ان میں سے بعض B نام کے ایسے شوہر بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنی ضد اور حاکمیت کی وجہ سے اپنے فیصلے بیویوں پر مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی شادی شدہ زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر F نام کی بیویاں ہو تو وہ خوش اخلاق اور خوش مزاج ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کو خوش رکھنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن ان میں سے بعض اپنی اس خوبی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے شوہر پر حاکمیت کی خواہشمند ہوتی ہیں۔ اگر B اور F نام کے لوگ ایک دوسرے کو سمجھ کر چلیں اور اپنی شخصیت کے چھوٹے چھوٹے منفی پہلوؤں پر قابو پالیں تو ایک اچھی اور شاندار جوڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔

Ism E Azam

B اورF کی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذا اگر Bاور Fدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَاباسِطُ،یَا فتَاحُ 561مرتبہ پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورFنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟