آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام BاورE سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

Mizaj

B اورEکی جوڑی کا مزاج
ایسے افراد جن کا نامB سے شروع ہوتا ہے اُن میں سے زیادہ تر بہت مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں اور یہ لوگوں کو اپنی ذات سے متاثر کرنے کا خوب ہنر جانتے ہیں جس کی بدولت لوگوں میں یہ کافی مقبولیت حاصل کر لیتے ہیں۔لیکن اس ہنرکا استعمال کرنا ہرB نام کے فرد کے حصے میں نہیں آتاکیونکہ بعض Bنام کے ا یسے افرادبھی دیکھے گئے ہیں جن میں لوگوں کو اپنی طرف مائل کرنے کی مؤثرQualityنہیں پائی جاتی۔Bنام کے لوگ زیادہ تر ہمدرد اور مہربان ہوتے ہیں وہ خود بھی پرامن رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی ہمیشہ پرامن اور خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔لیکنB نام کے بعض لوگوں میں تھوڑی بہت شہرت پسندی بھی دیکھی گئی ہے جو نہ تو خود سکون سے بیٹھتے ہیں اور نہ ہی دوسروں کو بیٹھنے دیتے ہیں۔Bنام کے زیادہ تر لوگ اپنے دوستوں اور عزیزواقارب کو لے کر کافی حد تک وفادار ثابت ہوتے ہیں۔یہ زیادہ تر بہترین دوست اور اچھے میزبان ثابت ہوتے ہیں اوران کی ذات کا کمال یہ ہے کہ یہ اپنی گفتگو کے نرالے انداز سے دوسروں کو اپنی طرف کھینچ لیتے ہیں۔روزگار کے سے سلسلے میں B نام کے لوگوں کا ستارہ اچھا ہوتا ہے مگر ااس کے باوجود ان کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ زیادہ تر اپنے کاروبار کو لے کر کامیاب رہتے ہیں لیکن اگر انہیں کوئی اور ذمہ داری سونپ دی جائے توبھی اسے اچھے طریقے سے پورا کرتے ہیں۔لیکن اگر یہ کام سے بے زاری کا مظاہرہ کریں تو اس کے بدلے میں ان کو اکثرنقصان اٹھانا پڑتا ہے۔B نام کے لوگوں میں بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو تھوڑا خودغرض ہوتے ہیں اور دوسروں کے بارے میں نہیں سوچتے اور صرف خود پر توجہ دیتے ہیں۔ایسے لوگوں کو اپنے پیاروں کی پریشانیوں کو لے کر ذرا پرواہ نہیں ہوتی۔ اپنی زندگی کے اس منفی پہلو کی وجہ سے ان کو اکثر لوگو ں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
وہ افراد جن کے نام Eسے شروع ہوتے ہیں وہ اپنی شخصیت کے جذبات, سوچ اور رویے کی خصلتوں کو لے کر اپنا معیار آپ رکھتے ہیں۔E نام کے لوگوں میں زیادہ تر ہمدردی اور دوسروں کے لئے اپنائیت پائی جاتی ہے۔یہ پرجوش طریقے سے دوسرے لوگوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔مگر یہ خوبصورت عادات E نام کے سب لوگوں کے حصے میں نہیں آتیں کیونکہ بعض ایسے بھی دیکھے گئے جودوسروں کی زیادہ پرواہ نہیں کرتے۔Eنام کے زیادہ تر افراد میں دوسروں کی مدد کرنے کی باکمال صلاحیت تو ہوتی ہے لیکن اس کے برعکس E نام کے کچھ لوگوں میں انا پرستی کا مادہ بھی پایا جاتا ہے جو ان کے اندر دوسروں کو لے کر ہمدردی والے احساسات پر غالب آ جاتا ہے۔
اللہ پاک نےEنام کے زیادہ تر لوگوں میں کردار کی ایسی چمک پیدا کی ہے جس کی وجہ سے ہر بشر ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔لیکن خدا کی دی ہوئی اس نعمت کا احساسE نام کے ہر شخص کو نہیں ہوتا یا پھر وہ اپنی اس خوبی کو محسوس ہی نہیں کرتے جس کی وجہ سے لوگوں کی نظروں میں ان کا جو معیار ہونا چاہیے وہ حاصل نہیں کر پاتے۔E نام کے زیادہ تر لوگوں کی منفرد بات یہ ہے کہ یہ رشتوں میں لالچ پیدا نہیں ہونے دیتے جس کی بدولت ان کے تعلقات طویل عرصے تک چلتے ہیں۔لیکن بعضE نام کے ایسے لوگ بھی دیکھے گئے ہیں جو ہر چیز میں صرف اپنا مفاد دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان سے لوگ جلدی بدگمان ہو جاتے ہیں۔مگر Eنام کے لوگوں میں یہ منفی عادت مستقل نہیں ہوتی۔کیونکہ ان کے اندر خود کو بدلنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہیں جس کی بنا پر یہ اپنے آپ کو بہت حد تک بدل سکتے ہیں۔E نام کے لوگ چاہے وہ غریب ہوں یا امیر سب میں اپنی زندگی کو لے کر آگے بڑھنے کی جستجو ہوتی ہے۔اس لیے ہر کوئی اپنی پوزیشن میں رہ کر اپنے مطابق جدوجہد کرتا ہے اور ان کی یہ جدوجہد اکثررنگ بھی لے آتی ہے۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن میں مستقل مزاجی کا فقدان ہوتا ہے اور وہ جلد ہی اپنے مقصد سے ہٹ جاتے ہیں۔ایسا کرنے سے ان لوگوں کو اپنی زندگی میں بہت سے مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اگر ہم BاورEکی جوڑی کی بات کریں تویہ ایکدوسرے کے ساتھ اچھی زندگی بسر کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے۔کیونکہ اگرBنام کے شوہر ہوں تو ان کا محبت بھرا لہجہ اِن کی بیویوں کو اپنے سحر میں ایسے جکڑ لیتا ہے کہ انہیں اپنے شوہر کے علاوہ اور کچھ بھی نظر نہیں آتااور وہ اُن میں ہی ڈوب کر رہ جاتی ہیں۔بشرطیکہ کہ ان پر انا پرستی اور ضد کا عنصر غالب نہ آئے کیونکہ Bنام کے بعض شوہروں پر جب یہ عنصر غالب آجاتے ہیں تو پھر یہ بہت سے مسائل کھڑے کر سکتے ہیں۔دوسری طرف Eنام کی بیویوں میں بھی اپنے شوہر کو اپنا دیوانہ بنانے کا خوب ہنرہوتاہے جس کو استعمال کر کے وہ کامیاب شادی شدہ زندگی بسر کرتی ہیں۔اگر یہ ہٹ دھرمی پر اتر آئیں تو ان کے لئے رشتے کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے۔جبکہEنام کے شوہر ہوں تو ان کا رویہ بھی اپنی بیویوں کو لے کر بہت دلکش ہوتا ہے۔ان کا انداز اتنا میٹھا ہوتا ہے کہ وہ ان سے ہر لحاظ سے Satisfiedرہتی ہیں۔کیونکہEنام کے زیادہ تر شوہر اپنے ازدواجی رشتے میں محبت کو قائم رکھنا پسند کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی زندگی خوبصورت بسر ہوتی ہے۔لیکن بعض Eنام کے مردوں پر جب حاکمیت کا عنصر غالب آجائے تو ان کے رشتے میں دقت آسکتی ہے۔اسی طرح Bنام کی خواتین بھی فطری لحاظ سے محبت کرنے والی ہوتی ہیں اور جوش وجذبے کے ساتھ اپنا رشتہ نبھاتی ہیں۔لیکن ان میں سے بعض خواتین غصے کی تھوڑی تیز ہوتی ہیں جن میں سے اکثر اپنے شوہر کو دبانے کی خواہش میں آکر ایسے فیصلے کر جاتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو بہت سے ذاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

B اورEکی جوڑی کے لیے اسم اعظم

لہٰذا اگر BاورEدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَابَاسِط،یَااَحدُ 372مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا B اورEنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟ہ