اقوال معصومین ؑسے ہر بیماری کا علاج
انسان کی اچھی صحت کو برقرار رکھنے کے لئے اور بیماریوں کو دور بھگانے کے لئے معصومین ؑ نے جوارشادات فرمائے ہیں۔ وہ ہم آپ سے شیئر کرنے جارہے ہیں۔ جن پر عمل کرنے سے ان شاء اللہ آپ کی صحت بہترین ہوجائے گی۔اس سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارے اس چینل پر مسائل زندگی سے نجات، بیماریوں سے شفاء، جادو، بندش کے توڑ کے لئے دعا، وظائف اور قرآنی تعویذا ت کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ جن سے اب تک بہت سے سائلین کو فیض اور شفاء ملی ہے۔ اگرآپ کا بھی کوئی روحانی مسئلہ ہے تو اس سے نجات کا روحانی حل معلوم کرنے کے لئے دئیے گئے فون نمبرز پر ہم سے رابطہ کریں۔اب ہم آپ سے اقوال معصومین ؑ شیئر کر دیتے ہیں۔


ہر بیماری سے شفاء
امام علی ؑ نے فرمایا: آنکھ کی تکلیف کے دوران بائیں کروٹ لیٹو اور کھجور کھانے سے پرہیز کرو۔
امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا: گلے کے درد کو دور کرنے کے لئے کوئی بھی دوا دودھ سے بہتر نہیں ہوتی۔
امام محمد باقر ؑنے فرمایا: تِلّی کی تکلیف میں ساگ کو گھی میں پکا کر کھانے سے آرام آجاتا ہے۔
امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا: اخروٹ کو آگ پر پکا کر اس کا بھنا ہوا مغز کھانے سے پیچش دور ہوجاتے ہیں۔
قول معصوم ؑ ہے کہ ساگ کھانے سے بواسیر ختم ہوجاتی ہے۔
امام محمد باقر ؑ نے فرمایا: نہار منہ غسل کرنے سے بلغم کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔
امام علی ؑ نے فرمایا: اگر بخار کا مریض گل بنفشہ کو ٹھنڈے پانی میں ملا کر اس خوش ذائقہ شربت کو پئے تو جسم کے اندر سے بخار کی تپش ختم ہوجاتی ہے۔ کیوں کہ سوائے زخم کے انسان کی تمام بیماریوں کا سرچشمہ اس کا اندرونی حصہ ہے۔
امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا: جسم کی اندرونی گرمی کو ختم کرنے کے لئے شکر، ٹھنڈے پانی اور انڈے کی سفیدی سے تیار کی گئی مٹھائی استعمال کرو۔
امام علی ؑنے فرمایا: گرمیوں میں بخار کے مریضوں کو ٹھنڈے پانی سے نہلانا چاہیے۔
امام علی نقی ؑ نے فرمایا: ملیریا کے مریض کو بخار والے دن شہد اور زعفران کا فالودہ کھلاؤ۔ فالودے میں زعفران زیادہ ہونی چاہیے لیکن اس بات کا خاص خیال رکھو کہ اس دن مریض کوئی ددسری غذا نہ کھائے۔
امام جعفر صادق ؑ نے فرمایا: بخار کے مریضوں کے لئے سیب سے بہتر کوئی پھل نہیں۔
یہ تھے چند اقوال معصومین ؑ۔ اپنی رائے کا اظہار Comment بوکس میں ضرور کریں۔ اور روحانی مسائل سے نجات کے تعویذات حاصل کرنے کے لئے ابھی ہم سے رابطہ کریں۔

Female: 0321-7970893
Male:     0323-4028555