برج دلو/ Aquariusکا سال2022 کیسارہے گا؟اس سال آپ نے کون سا اسم اعظم پڑھنا ہے؟
اسلام وعلیکم ناظرین! جن افراد کا برج دلو / Aquarius ہے اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان کا سال 2022 کیسا گزرے گا؟ تو آج کی ویڈیو میں ہم آپ کو علم فلکیات کی رو سے آپ کی زندگی، شخصیت، کامیابیوں، صحت، کاروباراور ازدواجی زندگی کے حوالے سے چند ایسی جھلکیاں دکھائیں گے۔ جو آپ کو بہت زیادہ حیران اور خوش کر دیں گی کیونکہ یہ برج تمام Aquarius افراد کی زندگی پر ایک جیسے اثرات مرتب نہیں کرتا۔ اسی لئے آپ نے دیکھا ہوگا کہ آپ کی فیملی یا دوستوں میں اگر کوئی Aquarius موجود ہے تو یہ برج اس سال 2022 میں اس کی زندگی میں جو تبدیلیاں لائے گا۔ وہ آپ کی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں سے قدرے مختلف ہوں گی لیکن آپ کو بتاتے چلیں کہ آپ کاسال 2022 تقریبا ً گہما گہمی میں ہی گزرے گا۔جس میں لڑائی جھگڑوں کے خدشات یا جنگ کا سا ماحول شامل ہیں یاقرض کا لین دین کرنے والے خاصی پریشانی میں وقت گزاریں گے۔جو افراد جادو یا نظر بد سے متاثرہ ہیں ان کی شدت میں بے حد اضافہ ہوگاجو ان کی صحت پر بھی برے اثرات مرتب کرے گا۔اس لئے ہم آپ کو روحانی نقطہ نظر سے بھی ایسی راہنمائی فراہم کریں گے جس کی بدولت ان شاء اللہ آپ کا یہ سال بہت اچھا گزرے گا۔ ناظرین جو Aquarius خواتین شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔سال 2022 میں انہیں کافی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ ان پریشانیوں کا زیادہ تر تعلق ان کے شوہر، سسرال، آفس، اولاد، صحت یا عزت سے ہوگا۔

How Aquarius Horoscope November 2022

Knsa Isame Azam Parhna Chaye

مسائل اور الجھنوں سے نجا ت
لہٰذا روحانی اعتبار سے ایسی خواتین کو یَابَاسِطُ، یَاوَدُودُ، یَامُجِیْبُ روزانہ 147 مرتبہ اول و آخر 11 بار درود پاک کے ہمراہ پڑھنا چاہیے۔جو Aquarius لڑکیاں ابھی کنواری ہیں انہیں اپنے ٹارگٹ Achieve کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔ ان کی الجھنوں یا رکاوٹوں کا زیادہ تر تعلق ان کی خوبصورتی، ناکامی، ذہنی پریشانی، محبت میں ناکامی یا دھوکہ اور رشتے میں تاخیر کی صورت میں ہوگایعنی ان کے اردگرد مایوسی کے بادل نمایاں ہوں گے۔اس لئے ان کو چاہیے کہ وہ روزانہ 259 بارسُبْحَانَ اللّٰہ، یَا بَاسِطُ کا ورد پورا سال کریں۔ ان شاء اللہ ہر پریشانی رحمت میں تبدیل ہوجائے گی۔ جن Aquarius افراد کو سال 2021 میں کاروبار میں ناکامی کا سامنارہا ہے یا بہت کوشش کے باوجود انہیں جاب نہیں ملی یا ان کی پروموشن رکی ہوئی ہے تو اس سال 2022 میں ان کے لئے اس معاملے میں بہت ہی اچھے آثار دیکھائی دے رہے ہیں لیکن نحوست کے جو بادل ان کے اوپر اس وقت منڈلا رہے ہیں۔ ان سے بچنے کا یہی روحانی حل ہے کہ وہ یَا رَزَاقُ،یَابَاسِطُ، یَانَافِعُ کی اس سال کثرت کریں اور روزانہ یہ وظیفہ 581 بار پڑھنے کا معمول بنا لیں۔ناظرین یہ تھا دلو / Aquariusکا آئندہ سال کا مختصر سا تجزیہ۔ اس کے علاوہ اگر آپ اپنے مسائل اور الجھنوں کی اصل وجہ بذریعہ استخارہ معلوم کرنا چاہتے ہیں یا پھر روحانی وجوہات جیسا کہ جادو، جنات، سحروآسیب سے حفاظت کا قرآنی تعویذ اپنے نام منسوب کرواکے حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی ویڈیو کی ڈسکرپشن میں دئیے گئے فون نمبرز پر رابطہ قائم کریں۔