جنت میں 1 لاکھ شہر 1 رات میں پائیں
اور صرف اس رات میں 10 دلی دعائیں
صبح تک قبول ہوتی دیکھیں ان شاء اللہ
آج ہم آپ سے شیئر کریں گے عبادت شب کی ایسی حیران کن فضیلت جو شاید ہی زندگی میں آپ نے کبھی سنی ہو۔ آپ اپنی منتوں، مرادوں اور جائز حاجات کے لئے بہت سارے وظائف کرتے ہوں گے مگر آج ہم آپ سے صرف ایک رات کی عبادت کی ایسی حیران کن فضیلت شیئر کریں گے۔ جسے جاننے کے بعد آپ زندگی میں ایک با ر ضرور یہ عبادت کریں گے ان شاء اللہ۔اس سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارے اس چینل پر مسائل زندگی سے نجات، بیماریوں سے شفاء، جادو، بندش کے توڑ کے لئے دعا، وظائف اور قرآنی تعویذا ت کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔ جن سے اب تک بہت سے سائلین کو فیض اور شفاء ملی ہے۔ اگرآپ کا بھی کوئی روحانی مسئلہ ہے تو اس سے نجات کا روحانی حل معلوم کرنے کے لئے نیچے دئیے گئے فون نمبرز پر ہم سے رابطہ کریں۔
کتاب ثواب الاعمال، جلد اول /۲۰۱)
حضرت امام جعفر صادق ؑ نے روایت کی ہے کہ امیر المومنین ؑ سے پوچھا گیا کہ جو شب رات کو عبادت کرے اورقرآن پڑھے تو اس کا کیا اجر ہے؟ امیر المومنین علی ؑ نے فرمایا: تجھے مبارک ہو جو شخص رات کا دسواں حصہ نماز میں بسر کر ے اور وہ پورے اخلاص سے رضائے الٰہی کا طلب گار ہو تو اللہ تعالیٰ اپنے ملائکہ سے کہتا ہے کہ اے میرے فرشتو! آج رات جتنے بھی نباتات، گل، بوٹے، درخت اور پتے اور چراگاہوں میں جتنا گھاس پیدا ہوا ہے۔ تم اس کی مقدار میں میرے بندے کے نامہ اعمال میں نیکیاں لکھو۔ اور جو شخص رات کا نواں حصہ عبادت میں بسر کرے تو اللہ اس کی 10 دعاؤں کو قبول کرے گا اور قیامت کے دن اس کا نامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ اور جوشخص آٹھواں حصہ عبادت الٰہی میں بسر کرے تو اللہ تعالیٰ صادق النیت شہید کا اسے ثواب عطا کرے گا اور اسے اس کے اہل خانہ کی شفاعت کا حق دیا جائے گا۔اور جو شخص رات کا ساتواں حصہ عبادت الٰہی میں بسر کرے تو جس دن وہ قبر سے مبعوث ہوگا تواس کا چہرہ چودھویں کے چاند کی طرح سے دمک رہا ہوگا اور وہ مطمئن ہو کر پل صراط سے گزرے گا۔ جو شخص رات کا چھٹا حصہ عبادت الٰہی میں بسر کرے تو اس کا نام اوّابین میں لکھا جائے گا اوراس کے اگلے پچھلے تمام گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔اور جو شخص رات کا پانچواں حصہ عبادت الٰہی میں بسر کرے گا تو وہ حضرت ابراہیم ؑ کے ندیموں میں سے قرار پائے گا۔اور جوشخص رات کا چوتھائی حصہ عبادت الٰہی میں بسر کرے گا تو وہ کامیاب لوگوں میں سے قرار پائے گا اور وہ پل صراط سے تیز آندھی کی طرح سے گزرے گا اور کسی حساب کے بغیر جنت میں داخل ہوگا۔اور جو شخص رات کا تہائی حصہ عبادت الٰہی میں بسر کرے گا تو اس کی منزلت و مقام پر فرشتے رشک کریں گے اور اس سے کہا جائے گا کہ جنت کے آٹھ دروازوں میں سے جس دروازے سے داخل ہونا چاہے تجھے داخل ہونے کی اجازت ہے۔ اور جو شخص رات کا آدھا حصہ عبادت میں بسر کرے گاتو اس کے ثواب کے لئے یہی کہا جاسکتا ہے کہ اگر ستر ہزار زمینیں سونے کی بھری ہوئی ہوں اور کوئی شخص وہ سارا سونا خدا کی راہ میں لٹا دے تو بھی وہ اس کی جزا کا مقابلہ نہیں کر سکے گا اوراسے نسل اسماعیل ؑ کے ستر غلام آزاد کرنے سے بھی زیادہ ثواب ملے گا۔اور جو شخص رات کا دوتہائی حصہ عبادت الٰہی میں بسر کرے تو اسے صحرائے عالج کی ریت کے ذرات کے برابر نیکیاں دی جائیں گی اور ہر نیکی کا وزن جبل احد سے دس گنا زیادہ ہوگا۔ اور جو شخص پوری رات کتاب اللہ کی تلاوت اور رکوع و سجود اور ذکر الٰہی میں بسر کرے تو اسے کم از کم یہ ثواب ملے گا جیسا کہ وہ ماں کے شکم سے آج ہی پید اہوا ہو۔اس کے نامہ اعمال میں خدا کی پیدا کردہ تمام نیکیوں کا ثواب لکھا جائے گا اور اتنے ہی اس کے درجات بلند کئے جائیں گے۔اس کی قبر منور کر دی جائے گی اور اس کے دل سے گناہ اور حسد کو نکال دیا جائے گا۔ ایسا شخص عذاب قبر سے محفوظ رہے گا اور اسے دوزخ سے بچاؤ کا پروانہ دیا جائے گا اور اسے مطمئن افراد کی صف میں محشور کیا جائے گا۔


دعا، وظائف اور قرآنی تعویذا ت
اللہ تعالیٰ اپنے ملائکہ سے کہتا ہے: میرے ملائکہ! میرے اس بندے کو دیکھو جس نے میری رضا کی تلاش میں ساری رات عبادت میں بسر کی ہے۔ اسے فردوس میں جگہ دو اور اس کے لئے ایک لاکھ شہر بناء اور ہر شہر میں وہ تمام اشیاء فراہم کرو جو دل کو اچھی لگتی ہیں اور آنکھوں کو لذت دیتی ہیں۔ اور اسے اتنی نعمات عطا کرو جن کا کسی دل میں کبھی تصور بھی پیدا نہیں ہوا۔اس کے ساتھ ساتھ میں نے اسے عزت و قرب کا مقام عطا کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ کی ذات ہم سب کو توفیق عطافرمائیں کہ مرنے سے پہلے کم از کم ایک رات کی عبادت کرکے دنیا جہان کی نعمتیں سمیٹ لیں۔آمین ثم آمین

Female: 0321-7970893
Male:     0323-4028555