آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام A اورZ سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔
اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

A Or Z Ki Jori

A اور Z کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نامZسے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ تر خوبصورت ہوتے ہیں اور اپنے حسن پر بہت فخر بھی کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو زیادہ خوبصورت تو نہیں ہوتے مگر ان کی شخصیت با رعب ہوتی ہے۔Zنام کے لوگوں کے دل میں بہت سی خواہشات ہوتی ہیں جن کو یہ اپنے دل میں پوشیدہ رکھتے ہیں۔اگر Z نام کی خواتین کی بات کریں تو ان میں سے زیادہ ترپر کشش ہونے کے ساتھ ساتھ تھوڑی بہت Moody اور مغرور بھی ہوتی ہیں۔ایسے لوگ جن کا نام A سے شروع ہوتا ہے ان میں سے زیادہ تر باہمت اور اچھی سوچ رکھنے والے ہوتے ہیں۔A نام کے لوگ فضول باتوں سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی پرکشش شخصیت سے دوسروں کو متاثر کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اور لوگوں کو اپنی طرف متوجہ دیکھ کر مسرت محسوس کرتے ہیں۔
Z نام کے لوگ پیار اور محبت کے معاملے میں انتہائی وفادار ہوتے ہیں۔Z نام کے بعض لوگ خواہ مرد ہوں یا خواتین اپنے ہمسفر کا انتخاب خود کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو اپنے والدین کی مرضی کے مطابق اپنے ہمسفر کا انتخاب کرتے ہیں۔Zنام کے لوگوں کو زیادہ دوست بنانا پسند نہیں ہوتا۔ اس لیے یہ اپنی زندگی میں صرف چند مخلص دوست رکھتے ہیں جو ان کے معیار پر پورا اتریں اور یہ ان کے ساتھ ہمیشہ وفا کرتے ہیں۔لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو دوستی کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کو نئے دوست بنانا اچھا لگتا ہے۔ جبکہA نام کے لوگ اپنی صحت اور خوبصورتی کا خیال رکھتے ہیں۔یہ لوگ خاص طور پرشادی کے بعد اپنی پرکشش Personality کو لے کے بہت حساس ہو جاتے ہیں اور اپنی خوبصورتی کو بحال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیشہ خوبصورت دکھنا چاہتے ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو سادگی پسند کرتے ہیں او ر ان کو زیادہ فیشن پسند نہیں ہوتا۔اگر پیار اور محبت کی بات کی جائے تو A نام کے لوگ بے پناہ محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔اگر A نام کی خواتین کی بات کی جائے تو یہ محبت کے معاملے میں ایسی شخصیت کی مالک ہوتی ہیں کہ لوگ ان کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں۔یہ لوگ زیادہ تر موسم بہار اور پھولوں کو پسند کرتے ہیں اور ایسے موسم میں دلی تسکین محسوس کرتے ہیں۔جبکہ A نام کے بعض لوگ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو تھوڑے غصے والے اور جذباتی ہوتے ہیں اور بعض اوقات جلد بازی میں فیصلے کر جاتے ہیں جس کا بعد میں اِن کو نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔اگر یہاں پر A اور Z نام کی جوڑی کی بات کی جائے تو ان میں کوئی خاص فرق نہیں پایا جاتا۔
Z نام کے لوگ خوش اخلاق ہوتے ہیں اور اسی لئے سب کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو انتہائی پراسرار مزاج کے مالک ہوتے ہیں اور ان کو سمجھنا مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ ان کا رویہ بدلتا رہتا ہے تویہ کسی وثوق سے نہیں کہا جاسکتا کہ کس پل یہ کس طرح Behaveکریں گے۔اگر Z نام کی خواتین کی بات کی جائے تو یہ بہت Sensitiveہوتی ہیں اور دوسروں کے لیے ہمدردی بھرے جذبات رکھتی ہیں۔ جبکہ ان میں سے بعض تھوڑی سخت مزاج کی بھی ہوتی ہیں اور بارعب شخصیت رکھتی ہیں جبکہ A نام کے لوگ اخلاق کے تو اچھے ہوتے ہیں لیکن جلدی کسی پر اعتماد نہیں کرتے۔زندگی کو اپنے طریقے سے جینا پسند کرتے ہیں اور زندگی میں کچھ نیا کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔اگر A اور Z نام کے لوگ ایک دوسرے کو سمجھ کر چلیں تویہ ایک اچھی جوڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔

A اور Z کی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذااگر Aاور Zنام والے افراد میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَا اللّٰہُ، یَاظَاہِرُ 1172 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا A اور Z نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟