آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کا نام A اورY سے شروع ہوتا ہے وہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی شخصیت اور مزاج کیسا ہوتا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھناچاہیے۔
اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

Mizaj

A اور Y کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام A سے شروع ہوتا ہے وہ اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور بہت Activeہوتے ہیں۔ان میں سے بعض زندگی میں بہت کامیابیاں حاصل کرتے ہیں جبکہ کچھ سست روی کا شکار رہتے ہیں۔ایسی خواتین جن کا نامAسے شروع ہوتا ہے وہ بہت Sensibleہوتی ہیں اور اپنی عزت نفس کو قائم رکھنے کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہیں۔یہ Studyمیں بہت دلچسپی رکھتی ہیں۔اگر ایسے لوگوں کی بات جائے جن کا نام Y سے شروع ہوتا ہے وہ پرسکون طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بہت تیز ہوتی ہے۔یہ لوگوں سے زیادہ بات چیت نہیں کرتے بلکہ خاموش رہنا پسند کرتے ہیں۔یہ زیادہ تر وقت اکیلے گزارنا پسند کرتے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہیں جن کو موج مستی کرنا اور لوگوں میں رہنا پسند ہوتا ہے۔Y نام کی خواتین ہر معاملے میں بہت خوش قسمت ہوتی ہیں اور اچھی زندگی بسر کرتی ہیں۔
اگر پیار اور محبت کی بات کی جائے تو Y نام کی خواتین بہت باہمت ہوتی ہیں اور اپنی محبت کو پانے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں۔جبکہ Y نام کے مرد پیار اور محبت کے معاملے میں بہت مخلص ہوتے ہیں اور اپنے ہمسفر کا آخر تک ساتھ دینے والے ہوتے ہیں۔لیکن ان میں سے کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو صرف ان رشتوں کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں جنہیں یہ دل سے اپنا سمجھتے ہیں۔اگر A نام کے لوگوں کی بات کی جائے تو یہ پیار کے معاملے میں بہت Caringاور Sensitive ہوتے ہیں۔یہ ایک پرسکون ازدواجی زندگی گزارنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور ہمیشہ اپنے ہمسفر کو خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔جب کہ بعض A نام والے افراد ایسے بھی ہیں جن کو دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ یہ اتنے سخت مزاج، سست اور لاپرواہ بھی ہوسکتے ہیں۔
A نام کے لوگ اچھے اخلاق اور اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔یہ سب کے ساتھ میانہ روی سے پیش آتے ہیں لیکن ان میں سے بعض غصے والے بھی ہوتے ہیں اور جب یہ غصے کی حالت میں ہوتے ہیں تو اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ ان کے سامنے کون ہے لیکن انہیں غصہ جتنی جلدی آتا ہے اتنی ہی جلدی ختم بھی ہوجاتا ہے۔جبکہ Y نام کے لوگ پرکشش اور اچھے اخلاق کے مالک ہوتے ہیں۔اگر ان کے چہرے سے خوبصورتی عیاں نہ بھی ہو پھر بھی ان افراد کی شخصیت اتنی پرکشش ہوتی ہے کہ لوگ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتے۔
Aنام کے زیادہ تر لوگ با اصول ہوتے ہیں اور بہت ہی اچھے لیڈر ثابت ہوتے ہیں۔گھر ہو یا کاروبار یہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کی بناء پر اسے اپنے حساب سے چلانا چاہتے ہیں۔ کوئی ان کے گھر یا اصولوں میں رکاوٹ بنے تو یہ اس چیز کو برداشت نہیں کرتے۔A نام والے افراد کو قدرت نے ایسی خوبیاں عطا فرمائی ہیں کہ ان خوبیوں کی بناء پر یہ بہت ہی بہترین ازدواجی زندگی گزار سکتے ہیں لیکن اگر یہ ان خوبیوں کا موقعے کی مناسبت سے درست استعمال کر لیں۔
جبکہ Y نام کی خواتین میں قائدانہ صلاحیتیں A نام والوں کی نسبت قدرے کم ہوتی ہیں مگر پھر بھی یہ گھر کو اپنی سربراہی میں چلانا چاہتی ہیں۔اسی لئے ان کا مزاج ان کے لائف پارٹنر کے ساتھ match نہیں ہوپاتا۔جس کی وجہ سے ان کی شادی شدہ زندگی مسائل سے دوچار ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

Ism E Azam

A اور Y کی جوڑی کے لیے اسم ا عظم
لہٰذااگر A اورYدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااللّٰہ’،یَاقَہَارُ372مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا A اور Yنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہو سکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟