آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کے نام A اور Wسے شروع ہوتے ہیں۔یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔

Mizaj

A اور Wکی جوڑی کا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام A سے شروع ہوتا ہے وہ بہت جذباتی اور جوشیلے ہوتے ہیں۔ان می12:28:37ں خود اعتمادی بہت زیادہ ہوتی ہے۔یہ اپنی بات منوانے والے ہوتے ہیں۔ جبکہ ایسے لوگ جن کا نام W سے شروع ہوتا ہے وہ ہر معاملے میں بہت Activeہوتے ہیں اور زندگی میں آنے والے ہر Challengeکا سامنا بہت دلیری سے کرتے ہیں۔یہ Independent ہوتے ہیں اور کسی بھی معاملے میں دوسروں پر انحصار نہیں کرتے۔اس حساب سے کہا جاسکتا ہے کہ A اور W نام کے لوگوں کی سوچ اس معاملے میں کافی حد تک ملتی جلتی ہے۔
A نام کے لوگ بہت Creativeاور Adventureپسند ہوتے ہیں۔یہ زندگی میں کچھ نہ کچھ انوکھا اور منفرد کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور اس مقصد کے لئے بہت Struggleکرتے ہیں۔اور ان میں سے بعض لوگ جلدی ترقی کر لیتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جن کو ترقی جلدی نہیں ملتی۔یہ مستقل طور پر گہری سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور کسی کا احسان لینا پسند نہیں کرتے۔اگر W نام کے لوگ کی بات کریں تو یہ بہت محنتی ہوتے ہیں۔ان کے پاس پیسے کی فراوانی ہوتی ہے کیونکہ یہ اپنے اخراجات پر سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں اور فضول خرچی سے پرہیز کرتے ہیں اس لیے یہ خوشحال زندگی بسر کرتے ہیں۔مگر ان میں سے بعض پیسے کی تنگی کے باوجود مطمئن زندگی بسر کرتے ہیں۔
A نام کے لوگوں کی نظر میں محبت اور نفرت کی شدت ایک جیسی ہوتی ہے لیکن یہ جس کے ساتھ محبت کرتے ہیں اس کے ساتھ مخلص ہو کر چلتے ہیں اور خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں. جبکہ ان میں سے بعض تھوڑے ضدی اور انا پرست بھی ہوتے ہیں اور ہر معاملے میں اپنی بات منوانے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔جس سے انہیں اپنی ازدواجی زندگی میں تھوڑے بہت مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔ جبکہ W نام کے لوگ پیار محبت کے معاملے میں بہت حساس ہوتے ہیں۔یہ جس سے محبت کرتے ہیں بس اسی کا ہو کے رہنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں۔مگر ہمW نام کی خواتین کی بات کریں تو اپنی زندگی کو لے کے بہت فکرمند ہوتی ہیں۔یہ اپنے شوہر کی بہت فرمانبردار ہوتی ہے اور اپنے شوہر کے مطابق زندگی بسر کرنے میں ہی خوش رہتی ہیں۔
یہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہ A اور W نام کے لوگوں کی Nature میں معمولی سا فرق پایا جاتا ہے لیکن اگر A نام کے لوگ اپنے غصے اور ضد پر قابو پا لیں تو A اور W کی جوڑی ایک اچھی جوڑی ثابت ہوسکتی ہے۔
A نام کے لوگ تعمیراتی سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور خدمت خلق کا جذبہ رکھتے ہیں۔یہ اصول پسند ہوتے ہیں۔دوسروں کے ساتھ ان کا رویہ بہت ہی شاندار ہوتا ہے۔یہ خود بھی خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ W نام کے لوگ خوش اخلاق ہوتے ہیں۔یہ اپنی فیملی کو لے کے بہت مخلص ہوتے ہیں اور اپنائیت رکھتے ہیں جبکہ ان میں سے بعض برداشت کے معاملے میں تھوڑے کمزور ہوتے ہیں۔یہ جلدی کسی کی بات برداشت نہیں کرتے بلکہ جو بھی دل میں ہوتا ہے وہ منہ پہ بول دیتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات ان کو لوگوں کی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
یہاں پر A اور W نام کے لوگوں میں تھوڑا بہت Clashپایا جاتا ہے۔لیکن اگر یہ دونوں اپنی شخصیت کے ان تھوڑے بہت منفی پہلو ؤں پر قابو پا لیں تویہ ایک لاجواب جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔

Ism E Azam

A اور Wکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہٰذااگر A اور Wدونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااللّٰہ’،یاواجِدُ80مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
ناظرین یہ تھا A اورWنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتاہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟