آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کے نام A اور T سے شروع ہوتے ہیں۔یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

A اور T کی جوڑی
ایسے لوگ جن کا نامAسے شروع ہوتا ہے وہ اپنے مستقبل کو لے کے بہت سنجیدہ ہوتے ہیں لیکن ان کی زندگی میں ترقی کی رفتار تھوڑی سست ہوتی ہے۔ان کو زندگی میں بہت محنت کرنا پڑتی ہے لیکن یہ ہمت نہیں ہارتے اور اپنی منزل مقصود تک پہنچ جاتے ہیں۔جبکہ ایسے لوگ جن کا نام T سے شروع ہوتا ہے وہ پختہ ارادہ کر کے جب کسی Field میں نکل جاتے ہیں تو انہیں ضرور کامیابی ملتی ہے۔یہ اپنا ہر کام Perfect طریقے سے کرتے ہیں اور ان کا یہی Talentانہیں ترقی کے میدان میں بہت آگے لے کے جاتا ہے۔اپنی عزت نفس کو لے کے بہت حساس ہوتے ہیں اس لئے کسی کے معاملے میں دخل اندازی نہیں کرتے۔یہ بس اپنی ذات تک محدود رہتے ہیں جس کی وجہ سے بعض اوقات لوگ انہیں گھمنڈی سمجھ لیتے ہیں۔
A نام کے لوگ خوش مزاج ہوتے ہیں اور اپنی زندگی سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہ پارٹیز اورفنکشن Attend کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر وقت موج مستی کے موڈ میں رہتے ہیں بلکہ یہ خود کو وقت اورحالات کے مطابق ڈھال لیتے ہیں اور وقت کی نزاکت کے ساتھ چلتے ہیں۔ان میں سے بعض انتہائی سنجیدہ طبیعت کے مالک بھی ہوتے ہیں۔ جبکہ T نام کے لوگ دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ کبھی کبھی ان کا رویہ لوگوں کے ساتھ اتنا اچھا ہوتا ہے کہ لوگ انہیں ہنس مکھ سمجھ لیتے ہیں۔ کیونکہ یہ اپنے اردگرد کا ماحول بہت خوشگوار بنا دیتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ اتنی ہنسی مذاق کرتے ہیں کہ اس وقت ان کا ایک الگ ہی روپ دیکھنے کو ملتا ہے اور کبھی کبھار ان کا رویہ ایسا ہوتا ہے کہ ان سے بات کرنے سے پہلے لوگ ان کے Responseکا سوچتے ہیں کہ ان کا Reaction کیسا ہو گا۔
A نام کے لوگ دیکھنے میں بہت Attractive ہوتے ہیں۔اسی لئے لوگ ان کی طرف جلدی مائل ہو جاتے ہیں۔ اوریہ خود بھی خوبصورت لوگوں کی طرف جلدی Attractہو جاتے ہیں۔یہ پیار اور رشتوں کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور رشتوں کی قدر کرنے والے ہوتے ہیں۔جبکہ T نام کے لوگ پیار کے معاملے میں بڑے محتاط ہوتے ہیں اور اپنے دل کی بات کا اظہار جلدی نہیں کرتے لیکن جس کو اپنا ہمسفر بنا لیتے ہیں اس کے ساتھ انتہائی مخلص ہو کے چلتے ہیں۔
A نام کے لوگوں کی شخصیت کا منفی پہلو یہ ہے کہ اِن لوگوں کی یہی سوچ ہوتی ہے کہ جو بات یہ کر دیں سامنے والا ہر حال میں اس بات کو تسلیم کر لے اور اس کے مطابق چلے۔لیکن اگر وہ ان کی بات نہیں مانتا تو یہ اس سے متنفر ہو کے دور ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ جس شخص سے ایک بار ان کا اعتبار اٹھ جائے اس پر کبھی دوبارہ اعتبار نہیں کرتے۔ جبکہ T نام کے لوگ غصے کے تھوڑے تیز ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو کہ حالات کے مطابق بعض اوقات درگزر کر جاتے ہیں۔
اگر ہم بات کریں Aاور Tکی جوڑی کی تو ایسے مرد جن کے نام Aسے شروع ہوتے ہیں ان میں اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کا کیا ہی کمال کا ہنر ہوتا ہے۔مگر یہ ہنرسارے Aنام والے مردوں میں نہیں ہوتا کیونکہ ان میں سے اکثر اپنے مزاج پر غصہ کو بھی غالب رکھتے ہیں جس کی وجہ یہ اپنے گھروالوں خصوصاً اپنی بیوی کیلئے سخت ثابت ہوتے ہیں۔ اسی طرح Tنام کی بیویاں بھی اپنے شوہر کو اپنا گرویدہ بنانے میں کمال رکھتی ہیں۔ان میں سے زیادہ تر کے اندر ایسی خوبیاں پائی گئی ہیں جو ا ن کوشوہر کی نظر میں ایک اچھی ہمسفر ثابت کرنے میں مدد دیتی ہیں۔لیکن یہ خوبیاں ہر کسی کے حصے میں نہیں آتیں کیونکہ ا ن میں سے بعض اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے شوہر کی نظروں میں اپنا مقام گرا لیتی ہیں۔اگر ہم بات کریں Tنام کے مردوں اور Aنام کی خواتین کی تو Tنام کے مرد وں میں اپنی بیویوں کو مطمئن رکھنے کا خوب ہنر ہے۔کیونکہ یہ اپنے گفتار اور کردار سے اپنی بیویوں کا دل جیت لیتے ہیں اور وہ ان سے بہت خوش رہتی ہیں۔لیکن یہ ہنر ہر Tنام کے مرد وں میں نہیں ہوتا۔کیونکہ بعض ایسے بھی دیکھے گئے ہیں جو سخت مزاج جانے جاتے ہیں اور ان کی بیویاں ان کے رویے کی وجہ سے اکثر ناراض رہتی ہیں۔جبکہ Aنام کی خواتین خوبرو ہوتی ہیں اور اپنے شوہر کو ہمیشہ خوش رکھتی ہیں اور ہر لحاظ سے شوہر کے ساتھ تعاون کرتی ہیں۔لیکن ان میں ایسی بھی دیکھی گئی ہیں جو اپنے شوہر کو دبانے کی کوشش کرتی ہیں۔کیونکہ ایسی خواتین میں اپنے شوہر پر حاکمیت کرنے کا عنصر پایا جاتا ہے اور یہی چیز ان کے لئے نقصان کی وجہ بن سکتی ہے۔

A اور T کے لیے اسم اعظم
لہذا اگر A نام والے مرد اور Tنام والی خواتین میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااللّٰہ،یَاکَبِیرُ 298 مرتبہ پڑھے۔
یہ تھا A اور T نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہو۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ
اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟