آج کا موضوع ایک ایسی جوڑی پر ہے جن کے نام A اور S سے شروع ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو اس جوڑی کی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں بتائیں گے۔ اس کے علاوہ ان کے رویے، زندگی کے مختلف پہلو اور ان کی ازدواجی زندگی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

A اور Sکا مزاج
ایسے لوگ جن کا نام A سے شروع ہوتا ہے وہ زیادہ تر Attractiveاور خوبصورت ہوتے ہیں۔ان میں خود اعتمادی بہت زیادہ ہوتی ہے اور اپنی زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنا پسند کرتے ہیں جبکہ ایسے لوگ جن کا نامS سے شروع ہوتا ہے وہ بہت پرکشش ہوتے ہیں۔یہ جتنے دیکھنے میں خوبصورت ہوتے ہیں اتنے ہی دل کے بھی خوبصورت ہوتے ہیں۔S نام کے بعض لوگ ہر محفل کی جان ہوتے ہیں کیونکہ ان کا انداز بیاں اور گفتگو دلچسپ ہوتی ہے۔جس کی وجہ سے لوگ ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں۔یہ اپنے دل کی بات جلدی کسی سے Shareنہیں کرتے کیونکہ ہر کسی پر اندھا اعتبار کرنا ان کی عادات میں شامل نہیں ہے۔
ایسے لوگ جن کے نام A سے شروع ہوتے ہیں وہ Adventureپسند ہوتے ہیں۔A نام کے ایسے لوگ جو اپنا Talent استعمال کرنا جانتے ہیں وہ Financially Strongہوتے ہیں اور خوب ترقی کرتے ہیں. جبکہS نام کے لوگ بہت محنتی ہوتے ہیں اس لئے یہ بھی کافی ترقی کرجاتے ہیں۔S نام کے ایسے لوگ جو ملازمت کرتے ہیں وہ اس میدان میں بھی اپنی محنت کے بل بوتے پہ بہت آگے تک جاتے ہیں۔
A نام کے لوگ خوش اخلاق ہوتے ہیں اور یہ اپنے ہمسفر کو بھی خوش رکھنا اچھے سے جانتے ہیں۔ جبکہ S نام کے زیادہ تر لوگوں کے مزاج میں مزاحیہ پن پایا جاتا ہے۔ یہ خود تو خوش رہتے ہی ہیں اور ساتھ دوسروں کو بھی خوش رکھتے ہیں کیونک جہاں جاتے ہیں وہاں ایک اچھا ماحول Createکرتے ہیں۔
رویے کے لحاظ سے کہا جا سکتا ہے کے A اور S نام کے لوگوں کی شخصیت کافی حد تک ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہے۔
A اور S نام کے اکثر لوگ یہ سوچ رکھتے ہیں کہ اگر وہ دنیا میں آئے ہیں تو کچھ بڑا اور منفرد کرکے جائیں جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔ اس لیے یہ اپنی زندگی میں بڑے مقصد کا انتخاب کرتے ہیں اور پھر اس مقصد کے لیے دن رات محنت کرتے ہیں اوراس میں کامیابی بھی حاصل کرتے ہیں لیکن ان میں سے بعض ایسے لوگ بھی دیکھے گئے ہیں جو بے مقصد زندگی گزارتے ہیں اور اس لیے جلدی زندگی سے مایوس بھی ہو جاتے ہیں۔ اگر ہم Life Styleکی بات کریں تو A اور S نام کے لوگوں کی سوچ کافی حد تک ایک دوسرے سے ملتی جلتی ہے۔
ایسے لوگ جن کا نامAسے شروع ہوتا ہے یہ زیادہ تر نیچر کے لحاظ سے بہت غصے والے ہوتے ہیں۔یہ غصے میں اپنا آپ کھو بیٹھتے ہیں اور کسی کی بھی نہیں سنتے حتٰی کہ رشتہ ٹوٹنے کی نوبت بھی آجائے تو یہ کسی کی پرواہ نہیں کرتے۔ جبکہSنام کے بعض لوگ بھی فطری لحاظ سے انتہائی غصے والے ہوتے ہیں اور غصے کی حالت میں کسی رشتے کا لحاظ نہیں کرتے۔
اگر ہم A اور S کی جوڑی کی بات کریں تو A نام کے شوہر اور A نام کی بیویوں کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ان میں ذمہ داریوں کو نبھانے کا احساس بہت حد تک دوسروں کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ اسی لئے ان کے لائف پارٹنر ان سے کافی مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔ مگر بعض A نام والے افراد میں سستی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے۔ جس وجہ سے یہ اپنے جیون ساتھی سے جڑی ذمہ داریوں کو نبھانے میں غفلت برتتے ہیں۔ جب کہ S نام کے شوہر ہوں یا پھر S نام کی بیویاں۔ یہ اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ بہت اچھی Understanding رکھتے ہیں اور زندگی کے ہر اچھے برے وقت میں ان کا حوصلہ بڑھاتے ہیں۔ اسی لئے ان کے جیون ساتھی کو ان پر بہت زیادہ اعتماد ہوتا ہے اور یہی اعتماد ان کی ازدواجی زندگی کی خوشیوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ جب کہ بعض S نام والے لائف پارٹنر لاپرواہ بھی ہوتے ہیں اور بے مقصد زندگی گزارتے ہیں جو کہ ان کی ازدواجی زندگی میں بدمزگی کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

Ism E Azam

A اور Sکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
اس لئے اگر A اور Sدونوں میاں بیوی اپنے درمیان Understanding کو بڑھانا چاہتے ہیں اور ایک آئیڈیل ازدواجی زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااللّٰہ’،یَاسَلَامُ197مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشاء اللہ دونوں کے د ل میں ایک دوسرے کی کبھی نہ ختم ہونے والی مثالی محبت پیدا ہوگی۔
یہ تھا A اور Sنام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتاہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟