آج میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ جن افراد کے نام A اور K سے شروع ہوتے ہیں۔یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے؟ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔

A Or K Ka MIzaj

A اور Kکا مزاج
ایسے لوگ جن کے نام A سے شروع ہوتے ہیں وہ بہت قابل اور سمجھدار ہوتے ہیں۔ یہ زندگی کے ہر پہلو کو لے کے گہری سوچ رکھتے ہیں۔ خود کو کسی سے کم نہیں سمجھتے اور زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور جلدی ترقی کرتے ہیں۔یہ دوسروں پر اعتبارکرنے میں دیر نہیں لگاتے۔ پرکشش اور اچھی شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ ہمیشہ ان لوگوں سے مشورہ لیتے ہیں جو ذہین اور سمجھدار ہوں۔ A نام کی لڑکیوں کی شخصیت دوسری لڑکیوں سے منفرد ہوتی ہے۔ تھوڑی شرمیلی ہوتی ہیں اس کے باوجود اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے دوسرے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں۔ لیکن کچھ لڑکیوں میں سنجیدگی کا عنصر بھی پایا گیا ہے۔A نام کے لوگ مخلص ہوتے ہیں۔ ان میں سے اکثر کو سفارش بالکل بھی پسند نہیں ہوتی۔ اگر ان کے سامنے اپنا نقطہ نظر براہ راست پیش کیا جائے تو اس کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔ بعض A نام کے لوگ تھوڑے جذباتی اور غصے والے ہوتے ہیں جس وجہ سے زندگی کے فیصلے جلد بازی میں کر جاتے ہیں جو درست ثابت نہیں ہوتے۔ جب کہ A نام کی اکثر لڑکیاں بہت sensitiveاور دوسروں کے معاملے میں رحمدل ہوتی ہیں۔ حتٰی کہ اپنے حصے کی ہر چیز دوسروں سے شیئرکرکے خوشی محسوس کرتی ہیں۔ یہ عادت ان کے کردار کی خوبصورتی کو بیان کرتی ہے۔
جب کہ ایسے لوگ جن کے نام K سے شروع ہوتے ہیں وہ Creativeذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ ہر کام میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں اور زندگی میں آنے والے ہر امتحان کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ K نام کے لوگ بے خوف و خطر بس اپنے مقصد پر Focus کرتے ہیں۔ K نام کے زیادہ تر لوگ بہت خوبصورت ہوتے ہیں اور ان کی خوبصورتی لوگوں کو ان کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ زیادہ تر اخلاق کے اچھے ہوتے ہیں اور لوگوں میں گھل مل کر رہنا پسند کرتے ہیں۔ لیکن ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جودوسروں سے بہت محدود تعلق رکھتے ہیں۔بعض K نام کے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے فائدے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔K نام کی خواتین کی شخصیت بہت بارعب ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ K نام کے لوگ ترقی پسند ہوتے ہیں اوراپنے سے زیادہ دوسروں کے بارے میں سوچتے ہیں۔اگر یہ کسی کے ساتھ اچھی نیت سے چلیں تو اپنا سب کچھ اس پر لٹا دیتے ہیں اور آخری دم تک ساتھ نبھاتے ہیں۔
اگر ہم A اور K کی جوڑی کی بات کریں تو یہ ایک شاندار جوڑی ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر A نام کے شوہر ہوں اورKنام کی بیویاں ہوں تو A نام کے شوہر اصول پسند اور منفرد طبیعت کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ مخلص اور وفادار ہوتے ہیں۔ A نام کے مردوں میں تھوڑا بہت غصہ پایا جاتا ہے۔اس وجہ سے یہ گھر کو اپنی مرضی سے چلاتے ہیں۔ اسی طرح K نام کی بیویاں بہت سمجھدار ہوتی ہے اور اپنے گھر کو انتہائی عقلمندی سے چلانا جانتی ہیں اور اپنے شوہر کو اچھے طریقے سے سمجھتی ہیں۔یہ بات ان کو سب سے ممتاز بناتی ہے۔لہٰذا K نام کی بیویاں A نام کے مردوں کے ساتھ ایک اچھی ازدواجی زندگی بسر کر سکتی ہیں۔ لیکن ان میں چند ایسی بھی ہوتی ہیں جو اپنے غصے اور انا کو اپنے ازدواجی رشتے کے درمیان لے آتی ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر K نام کے شوہر اور A نام کی بیویاں ہوں تو ان کے مزاج میں ایک دوسرے سے محبت کرنے کا عنصر بہت زیادہ پایا جاتا ہے۔ کیونکہ A نام کی لڑکیاں اپنے پیار کو لے کے خود غرض ہوتی ہیں اسی طرح K نام کے شوہر بھی بہت محبت کرنے والے ہوتے ہیں اور ایک اچھا ازدواجی رشتہ قائم کرتے ہیں۔اگر یہ ایک دوسرے سے مخلص ہو کر چلیں تو خوبصورت زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات جب K نام کے شوہر اپنے فیصلوں کو بیوی پر مسلط کرتے ہیں تو ان کا ازدواجی رشتہ clash کا شکار ہو جاتا ہے کیونکہA نام کی بعض عورتیں ضدی اور over confidentہوتی ہیں۔یہ شوہر کو اپنے ماتحت رکھنے کی پوری کوشش کرتی ہیں۔جس کی وجہ سے ان کے رشتے میں بگاڑ پیدا ہو نے کے چانس زیادہ ہوتے ہیں اور یہ بات ان کے لیے نقصان کی وجہ بنتی ہے۔

A اور Kکی جوڑی کے لیے اسم اعظم
لہذا اگر A اور K دونوں میاں بیوی اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااَللّٰہ، یَاکَبِیْرُ 298 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو انشا ء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا A اور K نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتاہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے؟