آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ A اور C کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟ یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ A اور C سے شروع ہونے والے نام کے افراد خواہ میاں بیوی ہوں، بہن بھائی ہوں، بزنس پارٹنر ہوں یا Friends ہوں یا پھررشتے میں ایک دوسرے کے کزن ہوں یا A اور C ایک دوسرے کو پسند کرتے ہوں۔آج ہم ان کے بارے میں بات کریں گے کہA اور C کی جوڑی کی شخصیت اور مزاج کیسا ہے۔A اور C کو اپنے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کون سا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔ جن افراد کا نام A سے شروع ہوتا ہے۔ایسے لوگ بہت پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور یہ مستقل مزاج بھی ہوتے ہیں۔ اگر یہ ایک بار کسی کام کو کرنے کی نیت کر لیں تو اسے ہر حال میں سر انجام دیتے ہیں۔رشتوں کو اچھے سے نبھانا ان کی بہترین عادات میں سے ایک ہے۔ قدرت نے A نام والوں کو بے شمار ذہنی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اسی لئے ان میں سے زیادہ تر افراد کامیابی کی اعلیٰ منزلوں تک بہت ہی کم محنت سے پہنچ جاتے ہیں۔A نام والے افراداپنے سے جڑے ہر رشتے کو خوش رکھنے کی حتح الوسع کو شش کرتے ہیں۔
A نام والے بعض افراد میں خودغرضی کی جھلک بھی کبھی کبھی عیاں ہوتی ہے۔ اور ان میں سے اکثر افراد بے حد مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں جو اپنی شخصیت میں موجود منفی پہلوؤں کو ختم کرنے کے لئے کوشش کرتے رہتے ہیں۔ بعض A نام والے افراد میں احساس کمتری کا عنصر بھی دیکھا گیا ہے۔ان کی شخصیت کا یہ منفی پہلو انہیں زندگی میں آگے بڑھنے سے روک دیتا ہے۔
جب کہ C سے شروع ہونے والے نام کے لوگوں کو زندگی میں آنے والے چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے کیونکہ یہ فطری طور پر بہادر ہوتے ہیں۔یہ ایڈونچرز کو پسند کرتے ہیں اسی لئے ہمیشہ زندگی میں کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔یہ بھی پر کشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ Cنام کے لوگ وسیع سوچ کے مالک ہوتے ہیں اور ان کے اخلاق میں اتنی محبت اور شفقت ہوتی ہے کہ جو بھی ان سے ملتا ہے انہی کا ہو کے رہ جاتا ہے۔یہ بہت دانش مند ہوتے ہیں اور ہر کام کو بڑی احتیاط سے سرانجام دیتے ہیں۔C نام کے لوگوں پر قسمت مہربان ہوتی ہے۔اگر یہ زندگی میں محنت اور لگن سے کام کریں تو اپنا مقصد باآسانی حاصل کر لیتے ہیں۔C نام کے لوگ اپنے لائف پارٹنر کو لے کے بہت زیادہ caring ہوتے ہیں یہ اپنے لائف پارٹنر کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں۔ان افراد کی شخصیت میں شرمیلے پن کا عنصر کہیں کہیں نمایاں ہوتا ہے۔ مگر یہ اتنے چالاک ہوتے ہیں کہ اپنے اس شرمیلے پن کو ظاہرکئے بناء لوگوں سے اچھے طریقے سے پیش آنے کا فن بہت اچھے سے جانتے ہیں۔یہ ان کی کمال خوبیوں میں سے ایک ہے۔
بعض C نام والے افراد زندگی میں آگے بڑھنے کی کوشش ہی نہیں کرتے۔ آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ C نام والے بعض افراد اس قدر سست بھی ہوسکتے ہیں۔ لیکن جب ان پر کوئی ذمہ داری آجائے اور یہ ذہنی طور پر اس ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں تو پھر یہ بہت اچھے طریقے سے اپنے ذہن کو فوراً بدل کر اس کام کو سرانجام دینا بھی اچھے سے جانتے ہیں۔لیکن یہ صلاحیت بھی ہر Cنام کے افراد میں نہیں پائی جاتی۔
A اور C کی اگر جوڑی کی بات کی جائے توان کی بے شمار خوبیاں ایسی ہیں جو ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ مزاج کے اعتبار سے A نام والے افراد میں حکمرانی کا عنصر کافی حدتک پایا جاتا ہے۔ اس لئے A نام کی بیویاں شوہر کو دبا کے رکھنا پسند کرتی ہیں۔جب کہ ان میں سے کم ہی بیویاں ایسی ہوں گی جو شوہر کی تابعدار ی میں خوش رہتی ہیں۔ اگر A نام کا شوہر ہو تو ایسے شوہر خوش قسمت بیویوں کو ہی ملتے ہیں۔ کیونکہ یہ بیوی سے حد درجہ مخلص اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ مگر بعض A نام والے مردوں پر جب حکمرانی غالب آجائے تو پھر ان سے زیادہ سخت مزاج شوہر کوئی ہو بھی نہیں سکتا۔ جب شوہر A ہو اور بیوی C ہو تو پھر C نام کی بیویوں میں یہ خوبی موجود ہے کہ ان میں سے جو ذہین اور چالاک بیویاں ہوتی ہیں وہ شوہر کو اپنی سوچ کے مطابق چلانے میں کامیاب ہو ہی جاتی ہیں۔مگر C نام والی بعض خواتین ایسی ہیں جو A نام کے شوہروں پر حکمرانی کرنا تو دور کی بات ہے۔ وہ ان کے سامنے آنکھ اٹھا کے دیکھنا بھی نافرمانی تصور کرتی ہیں۔ اس لئے Cنام کی جو خواتین Aنام والے مردوں کی بیویاں بنتی ہیں تو ان میں سے زیادہ تر کامیاب وہ ہوتی ہیں جو بہت زیادہ چالاک نہیں ہوتیں۔ اسی لئے CاورA کا مزاج بہت اچھے سے ایک دوسرے کے ساتھmatch کرجاتا ہے۔ مگر C نام والی Over Confident بیویاں A نام والے شوہر کے ساتھ بہت اچھی زندگی بسر کرنے میں اتنی کامیاب نہیں ہو پاتیں۔اگر C شوہر ہو اور بیوی A ہوتو زیادہ تر بیویاں حکمرانی کرتی دیکھی گئی ہیں مگر اس صورت میں کہ اگر یہ اپنی ذہانت کا درست موقع پر استعمال کریں تو پھر یہ ملکہ جیسی زندگی بسر کر تی ہیں۔اس لئے Aاور Cوالے بعض افراد بہت آئیڈیل زندگی گزارتے ہیں۔ جب کہ ان میں سے بعض کی زندگی کے ہر موڑ پر آپس میں مزاج ٹکراتے رہتے ہیں۔
لہٰذا اگر A اور C دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کے دل میں انتہائی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ یا پھر دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی بے پناہ محبت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ اسم اعظم یَااَللّٰہ، یَا سَمِیْعُ کو 246 مرتبہ پڑھے۔ اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں تو ان شاء اللہ دونوں میں بہت زیادہ Understanding پیدا ہوگی۔باہمی رنجشیں دور ہوں گی اور دل میں ایک دوسرے کی محبت دن بدن بڑھتی جائے گی ان شاء اللہ۔
یہ تھا A اور C نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ 100% ٹھیک ہو غلط بھی ہوسکتا ہے۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555