آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر A نام کے لوگوں کی جوڑی Aنام کے لوگوں سے ہی بنتی ہے تو یہ کیسی عادات کے مالک ہوتے ہیں؟ان کی خوبیاں اور خامیاں کیا ہیں؟ آج آپ کو بتائیں گے کہ اس جوڑی کی شخصیت اور مزاج کس طرح کا ہے۔ اس جوڑی کو اپنے آپس کے تعلقات بہتر بنانے کے لئے اور اپنی زندگی میں آسانی کے لئے اللہ پاک کا کونسا اسم مبارک پڑھنا چاہیے۔
اب ہم آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف۔ایسے لوگ جن کے نام A سے شروع سے ہوتے ہیں وہ خوبصورت دکھائی دیتے ہیں۔ اسی لئے لوگ ان کی طرف جلد ی مائل ہوجاتے ہیں۔ A نام کے مرد ہوں یا خواتین قابل اور ذہین مانے جاتے ہیں۔یہ خوش مزاج ہوتے ہیں۔ معاشرے میں ان میں سے زیادہ تر افراد کا رویہ سب کے ساتھ اچھا ہوتا ہے اور یہ دوست بنانے میں بھی ماہر ہوتے ہیں۔لیکن A نام کے کچھ لوگوں کی فطرت تھوڑی مختلف ہوتی ہے جس وجہ سے یہ دوست بنانے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔ اگر ہم پیار اور محبت کی بات کریں تو اس معاملے میں یہ تھوڑے جنونی ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اپنی feelings اورemotions کو چھپا نا ان کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ ا گر A نام کے مرد وخواتین کے سامنے Aنام کے ہی لوگ ہوں توان کا مزاج ایک دوسرے سے بہت اچھا matchہو تا ہے۔ A نام کے مرد نرم دل ہوتے ہیں اور دوسروں کی غلطیوں کواکثر درگزرکردیتے ہیں۔لیکن بعض A نام کے مرد تھوڑے سخت مزاج ہونے کی وجہ سے نہ تو جلدی غلطی کو بھولتے ہیں اور نہ ہی جلدی معاف کرتے ہیں۔ جبکہA نام کی خواتین حساس ہوتی ہیں اور حالات کے مطابق ڈھل جاتی ہیں اور دوسروں کے ساتھ ان کا برتا ؤبہت عمدہ ہوتا ہے۔بعض Aنام کے مرد مستقل مزاج ہوتے ہیں اگر انہیں زندگی میں کسی challenge کا سامنا کرنا پڑے تو یہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں اور اپنی منزل حاصل کیے بغیرچین سے نہیں بیٹھتے۔
اب ہم بات کرتے ہیں کہ اگر A نام کے لوگوں کی جوڑی A نام والے لوگوں سے ہی بنتی ہے تو ان کی ازدواجی زندگی کیسی رہے گی؟
A نام والے شوہرمحبت کرنے والے ہوتے ہیں اور اپنی بیوی کو خوش رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں جبکہ A نام والی خواتین اپنے ازدواجی رشتے کو لے کر بہت مخلص ہوتی ہیں اور ایک اچھی زندگی بسر کرنے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔یہاں ہم کہہ سکتے ہیں کہ A نام والے مرد اور A نام والی خواتین کی جوڑی ایک شاندار ازدواجی زندگی بسر کر سکتی ہے۔ Aنام والے مرد با اصول ہوتے ہیں اور اپنی فیملی کو اصول و قوانین کے مطابق لے کے چلنا پسند کرتے ہیں۔ A نام والی خواتین اپنے شوہر کی فرمانبردار ہوتی ہیں اس لیے گھر اور فیملی کو اپنے شوہر کے مطابق لے کے چلتی ہیں۔ لیکن بعض A نام والی خواتین اپنی ہوشیاری اورچالاکی سے شوہر کو دبا کے رکھنے کی کوشش کرتی ہیں جس سے انہیں اپنی شادی شدہ زندگی میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگر یہ جوڑی ایک دوسرے کی سوچ کے مطابق چلے تو ان کا ازدواجی رشتہ پرسکون اورخوشگوارثابت ہو سکتا ہے۔کچھ Aنام کے مردبیوی پر حکمرانی کرنا پسند کرتے ہیں۔جب کہA نام والی کچھ خواتین تھوڑی ضدی ہوتی ہیں اور شوہر کو اپنے حساب سے لے کر چلنا چاہتی ہیں تو یہ بات دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ بن سکتی ہے۔
لہٰذ ا اگر A نام والے مرد اور A نام والی خواتین میاں بیوی کی حیثیت سے اپنے رشتے کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ایک دوسرے کے دل میں محبت پیدا کرنا چاہتے ہیں۔یا دونوں میں سے کوئی ایک اپنے جیون ساتھی کے دل میں اپنی محبت اور عزت پیدا کرنا چاہتا ہے تو روزانہ یہ اسم اعظم یَااَللّٰہ، یَاعَلِیُ 176 مرتبہ پڑھے۔اگر دونوں اس اسم اعظم کو بتائی گئی تعداد کے مطابق پڑھیں گے تو ان شاء اللہ دونوں میں جلد عزت اور محبت پروان چڑھے گی۔
یہ تھا A اور A نام کی جوڑی کی شخصیت کے بارے میں مختصر سا اندازہ جو ضروری نہیں کہ سو فیصد ٹھیک ہوغلط بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کے خیال میں ہمارا یہ اندازہ کتنے فیصد درست ہے۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Contact Us:

For Female: 0092  323 7718187

For Male:     0092  323 4028555