Surah Yaseen

  • 397,643 views

Dua For Depression

  • 200,025 views

Name or Shakhsiyat

  • 8,920,185 views

Dua for Marriage

  • 24,183 views

Islamic Wazaif

  • 725,457 views

نماز سے بیماریوں کا علاج

ایک پاکستانی ڈاکٹرفزیو تھراپی میں اعلیٰ ڈگری کے لئے یورپ گئے۔انہوں نے زندگی میں کبھی بھی  پانچ وقت کی نماز ادا نہ کی تھی بلکہ نماز جمعہ ادا کرنے کی بھی انہیں کبھی فرصت نہ ملی تھی۔ جب انہیں وہاں بالکل نماز کی طرح ورزش سکھائی گئی تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ہم تو آج تک نماز کو صرف فرض سمجھ کر اد ا کرتے رہے لیکن یہاں تو عجیب و غریب انکشافات ہو رہے ہیں کہ نماز کے انداز میں اس ورزش کے ذریعے تو بڑے بڑے امراض سےشفا مل رہی ہے۔ اس ورزش سے دماغی بیماریاں، اعصابی بیماریاں، نفسیاتی بیماریاں، بے چینی، دل کے امراض، جوڑوں کے امراض، معدے اور السر کی شکایت، شوگر، آنکھوں اور گلے کی بیماریوں سے شفا مل رہی ہے۔ جب کہ ہمارے ہاں تو جب کوئی بیمار ہو تو اسے کئی دن اور کئی مہینے بستر سے اٹھنے ہی نہیں دیا جاتا۔ جس وجہ سے بیماری بھی بڑھتی ہے پھر بگڑی ہوئی بیماری کے علاج کے لئےمریض ڈاکٹرز کے پیچھے بھاگتا ہےاور اللہ کی یاد سےبھی غافل ہوجاتا ہے۔

اس ڈاکٹر  کا کہنا ہے کہ یورپین ممالک کے افراد اس ورزش کے بل بوتے پر ۸۰ سال کی عمر میں بھی ۲۵ سال کے دیکھائی دیتے ہیں اور ان کے چہرے بھی ہشاش بشاش، جوان اور خوبصورت اسی لئے ہوتے ہیں کہ نماز کی طرح ہونے والی ورزش کو اپنی زندگی کا معمول بناتے ہیں۔اس ڈاکٹر نے کہا کہ جس دن سے مجھ پر نماز ادا کرنے کی فضیلت کا راز کھلا اس دن کے بعد سے میں نے پنجگانہ نماز کی ادائیگی کو اپنی زندگی کا معمول بنا لیا ۔ جس کی برکت سے میں پہلے سے زیادہ تروتازہ، خوش باش، پرسکون اور صحت مند رہنے لگا ہوں۔اللہ ہم سب کو بھی نماز وقت پر اور پابندی سے ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
نوٹ: اچھی بات سن کر دوسروں تک پہنچانا صدقہ جاریہ ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ اس پوسٹ کو شئیر کرنے سے کوئی نماز کا پابند ہو جائے اور اللہ ہم سے راضی ہو کر ہماری آخرت سنوار دیں۔

Similar Taweezat

Popular Taweezat

jadu ka tor taweez
mohabbat aur attraction ka wazifa