Surah Yaseen

  • 397,643 views

Dua For Depression

  • 200,025 views

Name or Shakhsiyat

  • 8,920,185 views

Dua for Marriage

  • 24,183 views

Islamic Wazaif

  • 725,457 views

 بعض اوقات انسان کسی ایسی پریشانی میں مبتلاء ہو جاتا ہے کہ جس کے حل ہونے کی کوئی امید نظر نہیں آتی اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ پریشانی بڑھنے لگتی ہے۔ جیسا کہ بعض افراد پر غربت کی وجہ سے اتنا قرض ہوجاتا ہے کہ جس کی وہ ادائیگی نہیں کر پاتے۔ ماں باپ بیٹیوں کے اچھے رشتوں کی تلاش کرتے کرتے تھک جاتے ہیں مگر ان کے نصیب نہیں کھلتے۔ جن بچیوں کی نئی نئی شادی ہوتی ہے انہیں سسرال میں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ مسلسل پریشان رہ کر کم عمری میں ہی نفسیاتی و جسمانی بیماریوں کا شکار ہوجاتی ہیں۔ میاں بیوی کا رشتہ اچانک شک و شبہات اور غلط فہمیوں کی بناء پر کمزور ہونے لگتا ہے۔ گھر کے حالات اچانک اتنے خراب ہوجاتے ہیں کہ کاروبار، روزگار، جمع پونجی سب دنوں میں ختم ہوجاتی ہے۔

یا اللہ کا وظیفہ

 الغرض اگر آپ کسی بھی ایسی پریشانی میں بری طرح جکڑے جا چکے ہیں اور اس پریشانی سے نکلنے کا کوئی راستہ نظر نہیں آرہا تو اسم مبارک یا اللہ کا روزانہ صرف ۶۶ مرتبہ ورد اپنی زندگی کا معمول بنا لیں ۔

اسم اعظم یا اللہ کا تعویذ

 اگر اسی اسم مبارک یا اللہ کا نقش کسی سائل کے پاس موجود ہو اور وہ روزانہ ۶۶ مرتبہ یا اللہ کا ورد کرکے نقش پر دم کرے تو اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمت سے وہ اس پریشانی سے ایسے نجات پائے گا کہ جہاں سے اسے گمان بھی نہ ہو۔ ہمارے ہاں اس اسم مبارک کے نقش کو تیار کرنے کا بہترین وقت نماز تہجد سے نماز فجر کا درمیانی وقت ہے۔ اکثر بزرگ خاص عبادات، مراقبات، ریاضات اور نقوش کی تیاری کے لئے یہی وقت منتخب فرماتے ہیں۔ یہ وقت دعاؤں کی جلد قبولیت کا وقت ہوتا ہے۔ اس لئے اسم پاک یا اللہ کے نقش کونماز تہجد اور نماز فجر کے درمیان تیار کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ہمارے سلسلہ کے تمام ممبران اس نقش پر اسم اعظم یا اللہ کا ایک کڑوڑ مرتبہ ورد کرکے دم کرتے ہیں۔ جس سے اس نقش کی روحانی تاثیر کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔

یا اللہ کے تعویذ کے فضائل

یہ نقش جب سائل کے نام منسوب کرکے اسے ارسال کیا جاتا ہے تو اس کو پاس رکھنے سے ہر قسم کی بیماریاں دور ہوتی ہیں۔ بچیوں کے لئے اچھے رشتے کے اسباب پیدا ہونے لگتے ہیں۔ شادی شدہ لڑکیوں کو سسرال میں عزت ملتی ہے۔ گھر میں سکون اور خیروبرکت آتی ہے۔ نقش پہننے والے کے دل سے گھبراہٹ، بے چینی، بے سکونی ، بے خوابی جیسی کیفیت ختم ہونے لگتی ہے۔ اسے ایسا سکون قلب محسوس ہونے لگتا ہے کہ جس کی لذت اس نے زندگی میں شاید ہی کبھی محسوس کی ہو۔ اس نقش کے ساتھ سائل کو اس کے نام کے اعداد کے مطابق فی سبیل اللہ اسم اعظم بھی دیا جاتا ہے۔جب سائل اس نقش پر اپنا اسم اعظم تلاوت کرکے روزانہ دم کرتا ہے اور اللہ سے دعا کرتا ہے تو اس پر آنے والی ہر مصیبت، غم، پریشانی، انجانے حادثات اورنقصانات ٹل جاتے ہیں۔

حدیث رسول ﷺ

 حضرت جابر ؒ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئےسنا

جو کوئی بندہ اللہ سے دعا کرکے مانگتا ہے ، اللہ اسے یا تو اس کی مانگی ہوئی چیز دے دیتا ہے یا اس دعا کے نتیجے میں اس دعا کے مثل اس پر آئی ہوئی مصیبت دور کر دیتا ہے۔ جب تک اس نے کسی گناہ یا قطع رحمی (رشتہ ناتا توڑنے ) کی دعا نہ کی ہو۔ حوالہ سنن ترمذی حدیث نمبر ۳۳۸۱

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ یہ نقش حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Similar Taweezat

Popular Taweezat

jadu ka tor taweez
mohabbat aur attraction ka wazifa