Kamyab Business Man Bannay K liye

Kamyab Business Man Bannay K liye

 یہ نقش بے انتہا روحانی خوبیوں کا مجموعہ ہے جس کی بدولت سائل کامیابی اور عزت کا وہ مقام پا لیتا ہے ۔جو عام انسان کے لئے صرف ایک خواب ہے  ۔

Description

کامیاب بزنس مین بننے کے لئے

نقش نمبر 13 (کامیاب بزنس مین بننے کے لئے): ہمارا یہ موضوع ان افراد کے لئے ہے جو کاروبار میں محنت اور پیسہ لگانے کے باوجود کاروباری ناکامیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ کاروبار میں ترقی حاصل کرنے کے لئے ہر انسان جستجو کرتا ہے۔ لیکن بہت کم افراد ہی کامیاب بزنس مین کا خطاب حاصل کرتے ہیں۔ اگر کاروباری افراد تعلیم یافتہ، ہنرمند، ذہین اور محنتی ہوں تو کامیابی یقینی ہے۔ لیکن اکثر دیکھا جاتا ہے کہ ایسے افراد جو کم تعلیم یافتہ ہوں وہ ترقی میں ذہین، عقل مند اور اعلٰی تعلیم یافتہ افراد سے بھی بہت آگے نکل جاتے ہیں۔ یاد رکھیں کاروبارمیں ترقی کے لئے دو چیزیں انتہائی ضروری ہیں۔

علم اور ذرائع

مثال کے طور پر اگر آپ کو کوئی فیکٹری لگانی ہے تو اس فیکٹری کے لئے مناسب جگہ، پراڈکٹ، مشینری، مین پاور وغیرہ کے بارے میں مکمل علم ہونا چاہیے اور دوسری اہم چیز سرمایہ ہے۔ اگر آپ کے پاس علم اور سرمایہ دونوں چیزیں موجود ہیں۔ تو کاروبار ترقی کی راہوں پر گامزن ہو جاتا ہے لیکن آپ نے دیکھا ہوگا کہ بیشمار افراد علم اور سرمایہ ہونے کے باوجود کاروبار میں ترقی کا وہ مقام حاصل نہیں کر پاتے جو ایک کامیاب بزنس مین کا ہوتا ہے۔کیونکہ روحانی نقطہ نظر سے انسان کو کامیاب بزنس مین بننے کے لئے علم اور ذرائع کے ساتھ روحانی حفاظت کی بھی اشد ضرورت ہے۔ہمارا مشاہدہ ہے کہ انسا ن کی کامیابی کو ناکامی میں بدلنے والی سب سے خطرناک چیز اس کے گرد نظر بد، کالا علم، بندش، جادوٹونہ اور بد عملیات کے نحس اثرات ہوتے ہیں۔

جو کہ اس فرد کے کسی حاسد کے حسد کا نتیجہ ہوتے ہیں اور ہر وقت اس کے گرد گردش کرتے رہتے ہیں۔ یہی نحس اثرات اس فرد کی کاروباری صلاحیتوں کو ختم کر دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے اس کے درست کاروباری فیصلے بھی غلط ثابت ہوتے ہیں۔جس کا اسے احساس تک نہیں ہوتا اور ایک وقت آتا ہے کہ کچھ ہی عرصے کے اندر اندر کاروبار اور سرمایہ سب ختم ہو جاتا ہے۔اور اس فرد کو مجبورا گھر بیٹھنا پڑتا ہے۔اور بعض اوقات تو نوبت فاقہ کشی تک پہنچ جاتی ہے۔ ایسے حالات میں وہ فرد دعاؤں اور وظائف کے سہارے لیتا ہے۔یا روحانی علاج کے ذریعے کاروباری ناکامیوں کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے۔اگرآپ بھی کاروباری ناکامیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

کامیاب بزنس مین کے لئے نقش

اور درست روحانی علاج کے ذریعے کاروبار میں بے پناہ کامیابی پانا چاہتے ہیں۔تو یہ نقش (کامیاب بزنس مین بننے کے لئے) حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمارے روحانی ماہرین جو کہ روحانیت میں ایک استاد کی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے اسم اعظم کی روحانیت سے یہ نقش (کامیاب بزنس مین بننے کے لئے) ترتیب دیا۔یہ نقش بے انتہا روحانی خوبیوں کا مجموعہ ہے جس کی بدولت سائل کامیابی اور عزت کا وہ مقام پا لیتا ہے۔جو عام انسان کے لئے صرف ایک خواب ہے۔

یہ ہمارا دعوی نہیں بلکہ مشاہدہ ہے کہ جب یہ نقش (کامیاب بزنس مین بننے کے لئے) سائل کے نام منسوب کیا جاتا ہے۔ تو اس سے انتہائی زبردست روحانی لہریں خارج ہوتی ہیں۔جو سائل کے گرد روحانی تحفظ کا دائرہ قائم کرتی ہیں۔ جس سے سائل دشمنوں کے شر اور حاسدین کے حسد سے فوری طور پر اللہ کی پناہ میں آجاتاہے۔یہی روحانی دائرہ 7 دن کے بعد سائل کو کامیابی کی طرف گامزن کر دیتا ہے۔ مشاہدات سے ثابت ہوا ہے کہ وہ سائلین جو پختہ یقین اور عقیدت سے نقش (کامیاب بزنس مین بننے کے لئے) کو پہنتے ہیں اللہ کی رحمت سے وہ کاروبار میں کامیابی کا وہ مقام پا لیتے ہیں۔ جسے دیکھ کر لوگ بھی رشک کرتے ہیں۔

نقش حاصل کرنے کا طریقہ

Contact For Female 0323-7718187-8

Contact For Male    0323-4028555

 

Title

Go to Top