حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن سورۂ الکہف کی تلاوت کی قیامت کے دن از آسمان تا زمین اس کے لئے نور ہی نور ہوگا اور اور اس کے دونوں جمعہ کے درمیان کے سب گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔  (تفسیر ابن کثیر)

حضرت براء بن عازبؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک صحابی سورۂ الکہف کی تلاوت کررہے تھے اور ان کے ایک جانب دو رسیوں میں گھوڑا بندھا ہوا تھا۔ آسمان سے بادل اترے اور گھوڑے کے قریب ہوتے رہے یہاں تک کہ اس کو ڈھانپ لیا۔ وہ تلاوت سن کر خوشی سے گردن ہلانے لگا ۔صبح کو اس صحابیؓ نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ماجرا سنایا تو آپ ﷺ نے فرمایا کہ یہ سکینہ یعنی رحمت تھی جو سورۂ الکہف کی تلاوت کی وجہ سے نازل ہوئی تھی۔ ( بخاری شریف جلد دوم کتاب التفسیر سورۂ الکہف ۴)

حضرت ابو الدرداؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا
جس نے سورۂ الکہف کی ابتدائی ۱۰ آیات یاد کر لیں وہ دجال کے فتنے سے محفوظ رہے گا۔ ( سنن ابی داؤد حدیث نمبر ۴۳۲۳)

سورئہ الکہف کا تعویذ

ہمارے روحانی سینٹر میں بعد از نماز جمعہ سورۂ الکہف کی ابتدائی ۱۰ آیات کی کثرت سے تلاوت اور اسم اعظم کا ورد کروایا جاتاہے اور اسی دوران سلسلہ کے بزرگ سورۂ الکہف کے تعویذات تیار کرتے ہیں اور پھر تلاوت اور وردکے اختتام پر تمام تعویذات پر دم کر دیا جاتا ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ رسول خدا ﷺ نے سورۂ الکہف کی تلاوت کرنے والے ایک شخص کو رحمت کے نزول کی بشارت دی تو ہمارے ہاںیہی سورہ مبارکہ ہزاروں کی تعداد میں جب تلاوت کی جاتی ہے تو اس وقت کس قدر رحمتوں کا نزول ہو تا ہوگا۔ اس چیز کا اندازہ ہم کبھی بھی نہیں کر سکتے ۔ ہاں مگر ہمارے بزرگ اس قیمتی وقت کو غنیمت جانتے ہوئے سورۂ الکہف کے تعویذات ضرور تیار کر لیتے ہیں ۔

سورئہ الکہف کے تعویذ سے مسائل کا حل

سورۂ الکہف کا تعویذشادی میں آسانی، رز ق میں برکت، جادو کا توڑ، دشمنوں کے شر سے حفاظت، بچوں کی صحت و تندرستی اور حٖفاظت، کاروبار میں برکت، بیروزگاری سے نجات، محبت و صلح کے معاملات، سفر میں آسانی، تعلیمی کامیابی، صحت کے مسائل، عزت کی حفاظت، گھریلو لڑائی جھگڑوں سے نجات، من پسند شادی، نافرمان اولاد کو سدھارنا، اولاد نرینہ،حمل کی حفاظت، جسمانی، نفسیاتی و روحانی بیماریوں سے نجات، ڈپریشن ، بے اولادی اور دیگر جائز مقاصد میں کامیابی کے حصو ل کے لئے کمال روحانی تاثیر رکھتا ہے۔

سورۂ الکہف کا تعویذ جب سائلین کے نام منسوب کرکے انہیں ارسال کیا جاتا ہے اور پھر وہ اس تعویذ پر جب روزانہ سورۂ الکہف کی ابتدائی ۱۰آیات کی تلاوت اورہمارے بزرگوں کا منتخب کیا ہوا اپنے نام کے اعداد کے مطابق اسم اعظم کاو رد کرکے دم کرتے ہیں تو اس تعویذکی روحانی تاثیر اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے جن افراد نے سفر میں آسانی کے لئے یہ تعویذ اپنے پاس رکھا تو دوران سفر اچانک ہونے والے ایکسیڈنٹ میں انہیں خراش تک نہ آئی اور وہ اللہ کی پناہ میں رہے۔

بعض دشمن جو نقصان پہنچانے سے باز نہ آتے تھے ۔ان کی دشمنی دوستی میں تبدیل ہوگئی۔ جن لوگوں نے اس تعویذ کو گھر میں لگایا تو وہاں سے نحوست ، لڑائی جھگڑے ختم ہوئے اور گھر میں خیر و برکت اور سکون میسر ہوا۔ میاں بیوی میں محبت بڑھنے لگی۔ الغرض سورۂ الکہف کا تعویذ بڑی سے بڑی مشکل کے حل کے لئے بہت ہی مجرب رہا ہے۔

سورئہ الکہف کا تعویذ حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ بھی سورئہ الکہف کا تعویذ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یہاں کلک کریں۔

Similar Taweezat

Popular Taweezat

naqsh bandish ka tor
Surah Muzammil ka wazifa
Surah Muzammil ka wazifa