اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡحَـىُّ الۡقَيُّوۡمُ لَا تَاۡخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوۡمٌ‌ؕ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَشۡفَعُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ‌ؕ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ‌ۚ وَلَا يُحِيۡطُوۡنَ بِشَىۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِهٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ‌‌ۚ وَلَا يَـــُٔوۡدُهٗ حِفۡظُهُمَا ‌ۚ وَ هُوَ الۡعَلِىُّ الۡعَظِيۡمُ

خدا (وہ معبود برحق ہے کہ) اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں زندہ ہمیشہ رہنے والا اسے نہ اونگھ آتی ہے نہ نیند جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہیں سب اسی کا ہے کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس سے (کسی کی) سفارش کر سکے جو کچھ لوگوں کے روبرو ہو رہا ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہوچکا ہے اسے سب معلوم ہے اور وہ اس کی معلومات میں سے کسی چیز پر دسترس حاصل نہیں کر سکتے ہاں جس قدر وہ چاہتا ہے (اسی قدر معلوم کرا دیتا ہے) اس کی بادشاہی (اور علم) آسمان اور زمین سب پر حاوی ہے اور اسے ان کی حفاظت کچھ بھی دشوار نہیں وہ بڑا عالی رتبہ اور جلیل القدر ہے.سورئہ البقرہ ۲۵۵

حدیث رسول

رسول خدا ﷺ آیت الکرسی کی شان میں بیان فرماتے ہیں کہ جو شخص بھی ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا رہااس کے لئے جنت میں جانے کے لئے موت کے علاوہ کوئی (چیز) روکاوٹ نہیں ہوگی۔ حوالہ نسائی

آیت الکرسی کا تعویذ

بزرگ فرماتے ہیں کہ جس شخص کے پاس آیت الکرسی کا تعویذ ہو اور وہ اسے اپنے پاس با حفاظت رکھے اور اس پر روزانہ آیت الکرسی اور اپنے نام کا اسم اعظم تلاوت کرکے دم کردے تو اللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمت سے اس کے لئے غیبی رزق کے دروازے کھلتے ہیں۔ اگر انسان کسی ایسی مشکل میں گرفتار ہو جائےکہ جس کے حل ہونے کے کوئی امکان نظر نہ آ رہے ہوں تو ایسے وقت میں آیت الکرسی کے تعویذ کی برکت سے وہ مشکل بہت جلد آسانی میں بدل جاتی ہے۔

جس گھر میں آیت الکرسی کا تعویذ موجود ہو وہاں سے نحوست ،بلائیں، شیطانی اثرات ایسے بھاگتے ہیں کہ پلٹ کر واپس نہیں آتے۔ رشتے میں بندش ہو یا رشتہ ہوکر ٹوٹ گیا ہو دونوں صورتوں میں یہ نقش شادی کی روکاوٹ کو دورکرنے کا بہترین روحانی حل ہے۔ گھر میں جنات کا بسیرا ہو۔ جادوٹونہ ،بندش یا سفلی عمل کے اثرات ہوں تو اس معاملے میں یہ نقش کمال روحانیت رکھتا ہے۔ جسے گھر میں لگاتے ہی ہر قسم کا جادوٹونہ، بندش اور دیگر نحس اثرات فوری طور پر اس گھر سے نکل جاتے ہیں۔

میاں بیوی میں محبت پیدا کرنا اس نقش کی زبردست خاصیت ہے۔ صحت و تندرستی، عزت کا حصول، من پسند شادی، اولاد نرینہ ، حمل کی حفاظت، سفر میں آسانی، امتحان میں کامیابی، سسرال میں عزت، کاروبار میں بے پناہ ترقی، دشمن سے حفاظت، عزت کی حفاظت، حاسدین کے شر سے نجات اور دیگرمسائل کے روحانی حل کے لئے آیت الکرسی کا تعویذ بے حد مجرب پایا گیا ہے۔

تعویذ حاصل کرنے کا طریقہ

اگر آپ بھی آیت الکرسی کا تعویذ عہد کے ذریعے فی سبیل اللہ حاصل کرکے مشکلات زندگی سے نجات پانا چاہتے ہیں تو تفصیلات کے لئےکلک کریں

Similar Taweezat